بغداد میں مزید تین خودکش حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعہ کو بغداد میں ایک امریکی قافلے سمیت تین مقامات پر خود کش حملوں میں کم سے کم دس عراقی ہلاک ہوئے۔ یہ تین حملے جمعہ کی صبح دو گھنٹے کے اندر ہوئے اور ان میں عراقی سکیورٹی افواج کو نشانہ بنایا گیا۔ پہلے حملے کا نشانہ جنوب مشرق میں ایک امریکی فوجی قافلے کو بنایا گیا۔ اس حملے میں دو امریکی فوجی زخمی ہوئے ہیں۔ دوسرے اور تیسرے حملے میں صرف منٹوں کا فرق تھا۔ ان دونوں میں عراق فوج کو نشانہ بنایا گیا۔ ایک حملہ مرکزی عراق میں جبکہ دوسرا شہر کے شمال میں ہوا۔ صرف پچھلے ایک ہفتے میں بغداد کے اندر خودکش حملوں میں پچاس افراد مارے گئے ہیں۔ |
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||