عراق: بم حملے میں چار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بغداد کے قریب ایک بم حملے میں چار امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ حملہ بدھ کے روز صبح سات بجے کے قریب بغداد سے مغرب میں ایک سڑک پر ہوا۔ کچھ اطلاعات کے مطابق بم سڑک پر نصب کیا گیا تھا تاہم فوج کے بیان میں دھماکے کی کوئی تفصیل نہیں بتائی گئی۔ اس کے علاوہ عراق کے صوبے دیالہ میں تین امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک امریکی فوجہ صوبہ انبار میں فائرنگ سے ہلاک اور بغداد میں ایک فوجی اس وقت ہلاک ہوگ جب اس کے پیٹرول پر حملہ ہوا۔ ان نو ہلاکتوں سے عراق میں صرف اس ماہ مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 67 ہو گئی ہے۔ اس ماہ امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ دیکھا گیا ہے اور اگر یہ اس رفتار سے جاری رہیں تو اکتوبر امریکی فوجیوں کی ہلاکتوں کے لحاظ سے بد ترین مہینہ ثابت ہو سکتا ہے۔ خبر رساں ادرے اے ایف پی کے اندازوں کے مطابق مارچ سنہ 2003 کے بعد سے عراق میں مرنے والے امریکی فوجیوں کی تعداد دو ہزار سات سو ستر ہو چکی ہے۔ | اسی بارے میں ’ تشدد مہینوں میں ختم ہو سکتا ہے‘17 October, 2006 | آس پاس عراق:مزید تشدد،15 عراقی 5 امریکی ہلاک15 October, 2006 | آس پاس عراقی ملک چھوڑ رہے ہیں: رپورٹ14 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||