BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 14 October, 2006, 02:47 GMT 07:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
عراقی ملک چھوڑ رہے ہیں: رپورٹ
عراق
یو این ایچ سی آر کے مطابق ہزاروں عراقی ہر روز ملک چھوڑ رہے ہیں
مہاجرین سے متعلق اقوام متحدہ کے ادارے کے مطابق تشدد میں اضافے کے باعث ہزاروں عراقی ملک چھوڑ رہے ہیں۔

اقوام متحدہ کے ادارے یو این ایچ سی آر کے مطابق مغربی میں بھی سیاسی پناہ کے لیے درخواست دینے والے عراقی شہریوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔

یو این ایچ سی آر کے مطابق عراق کے اندر بھی نقل مکانی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس سال تین لاکھ پینسٹھ ہزار عراق نقل مکانی پر مجبور ہوئے ہیں۔

اس سے پہلے عراقی حکومت نے اندازہ لگایا تھا کہ فروری سے اب تک تین لاکھ سے زائد عراقی گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

فروری میں سمارہ میں شیعہ مسلمانوں کے مزارات سنی مزاحمت کاروں نے بموں سے حملہ کیا تھا۔

اس سے پہلے یو این سی ایچ آر جلا وطن عراقیوں کی وطن واپسی اور آباد کاری اور ملک میں بسنے والے غیر عراقیوں کے مدد پر توجہ دے رہی تھی۔

یو این سی ایچ آر کے مطابق گزشتہ سال پچاس ہزار کے قریب جلا وطن عراقی قریبی ملکوں سے واپس آئے تھے جبکہ اس سال یہ تعداد ایک ہزار سے نہیں بڑھ پائی۔

یو این سی ایچ آر کے ترجمان رون ریڈمنڈ نے شام کے ساتھ عراقی سرحد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ روزانہ دو ہزار افراد وہاں آ رہے ہیں جس سے ایک ماہ میں شام جانے والے عراقیوں کی تعداد چالیس ہزار سے زائد بنتی ہے۔

ایجنسی کے مطابق عراق سے شام اور اردن جانے والے عراقی شہریوں کا اندراج نہیں کیا جاتا جس سے ان دو ملکوں میں جانے والے عراقیوں کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا۔

اس کے علاوہ عراقی شہری ترکی، لبنان، مصر، خلیجی ریاستوں اور یورپ کو جا رہے ہیں۔

اسی بارے میں
655000 عراقی ہلاک ہوئے: سروے
11 October, 2006 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد