گیٹس کا فوج بھیجنے کا پہلا حکم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ کے نئے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے تین ہزار تین سو فوجی کویت بھیجنے کا اپنا پہلا حکم جاری کیا ہے۔ یہ فوجی ایک رِزرو یونٹ کی جگہ سنبھالیں گے جو اس وقت عراق میں تعینات ہے۔ نامہ نگاروں کے مطابق کویت میں ان فوجیوں کی تعیناتی صدر جارج بُش کی طرف سے خطے میں مزید فوجی بھیجنے کی پالیسی کا پہلا مرحلہ ہو سکتی ہے۔ عراق سٹڈی گروپ کی دو ہفتے قبل جاری ہونے والی ایک رپورٹ میں تجویز کیا گیا تھا کہ عراق میں فرقہ وارانہ تشدد کی لہر کو روکنے اور عراقی فوجیوں کی تربیت کے لیے وقتی طور پر وہاں فوجی قوت میں اضافہ کیا جانا چاہیے۔ دریں اثناء سینٹ کی خارجہ کمیٹی کے نئے سربراہ ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے جوزف بِڈن نے کہا ہے کہ وہ صدر جارج بُش کے عراق میں امریکی فوجی قوت میں اضافے کے ہر منصوبے کی مخالفت کریں گے۔ | اسی بارے میں فوجی قوت کافی نہیں: رمزفیلڈ09 December, 2006 | آس پاس عراق: رمزفیلڈ کو بھی شکوک تھے03 December, 2006 | آس پاس عراق پالیسی میں تاخیر کا دفاع14 December, 2006 | آس پاس ’عراق میں ناکامی ایک آفت ہوگی‘19 December, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||