عراق، غربت میں اضافہ: رپورٹ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے بارے میں ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے 2003 میں عراق پر امریکی حملے کے بعد سے لوگوں کا معیار زندگی تیزی سے گرا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ترقی اور عراق کے شماریات کے شعبے کی اس مشترکہ رپورٹ کے مطابق غربت کی زندگی بسر کرنے والے ایک تہائی افراد کی وجہ غربت دیگر عوامل کے ساتھ ساتھ سابق عراقی صدر صدام حسین کے دور میں عائد کی جانے والی بین الاقوامی پابندیاں بھی ہیں۔ تاہم اس رپورٹ میں عراق میں امریکہ کی اقتصادی پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ ہے۔ امریکیوں کی ان پالیسیوں کو رپورٹ میں غیر دانشمندانہ قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عراق میں تعلیم کے معیار میں کوئی بہتری نہیں آئی ہے جبکہ پانی کی فراہمی اور نکاسی آب کی سہولیات پہلے سے بدتر ہوگئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ملک کی نصف فیصد آبادی کو پانی کی مناسب سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔ ماہرین کے مطابق ملک کے جنوبی حصے کی صورتحال سب سے ابتر ہے جبکہ شہری علاقوں کی نسبت دیہی علاقوں میں سہولتوں کا فقدان تین گنا زیادہ ہے۔ | اسی بارے میں بغداد: نئے سکیورٹی منصوبے کا اعلان13 February, 2007 | آس پاس بغداد میں دھماکے، 70 ہلاک12 February, 2007 | آس پاس عراق کے نائب وزیرِ صحت گرفتار08 February, 2007 | آس پاس بغداد میں فوجی آپریشن اور دھماکے05 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||