عراق کے نائب وزیرِ صحت گرفتار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد میں امریکی اور عراقی افواج کے ایک مشترکہ چھاپے میں عراق کے نائب وزیرِ صحت اور ان کے محافظوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ نائب وزیرِ صحت حکیم الزاملی پر الزام ہے کہ وہ ایمبولینسوں کے اندر مہدی آرمی کے لیے اسلحہ لے جانے والوں کی معاونت کرتے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ زاملی شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر کی جماعت کے ایک سینیئر رہنما ہیں۔ دوسری طرف عراق میں موجود امریکی فوج نے کہا ہے کہ بغداد کے مغرب میں واقع علاقے امریہ کے نزدیک ایک فضائی حملے میں تیرہ مشتبہ شدت پسند ہلاک کر دیئے گئے ہیں۔
فوج کے مطابق اس حملے میں ایک ایسے اعلیٰ اہلکار کو نشانہ بنایا گیا تھا جو غیر ملکی جنگجوؤں کی مدد میں شامل تھے۔ امریکی فوج نے جائے وقوع سے مزید پانچ مشتبہ شدت پسندوں کو گرفتار بھی کیا ہے اور بڑی تعداد میں اسلحہ بھی پکڑا گیا ہے جس میں بکتر بند گاڑی کو تباہ کرنے والے ہتھیار بھی شامل ہے۔ دریں اثناء بغداد کے جنوبی علاقے عزیزیہ میں ایک کار بم دھماکے میں کم از کم پندرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ پولیس کے مطابق دھماکے میں کم از کم تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ یہ دھماکہ شیعہ اکثریت والے علاقے میں ہوا۔ حکام نے علاقے میں کرفیوں لگا دیا ہے اور پولیس کے بھاری نفری وہاں بھیج دی گئی ہے۔ | اسی بارے میں عراق: فضائی راستے بھی غیر محفوظ؟08 February, 2007 | آس پاس امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، سات ہلاک08 February, 2007 | آس پاس عراق میں ’فرینڈلی فائر‘ کی وڈیو06 February, 2007 | آس پاس بغداد میں فوجی آپریشن اور دھماکے05 February, 2007 | آس پاس ’امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کیےگئے تھے‘04 February, 2007 | آس پاس ’عراق میں خانہ جنگی ہو رہی ہے‘03 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||