امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، سات ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں امریکی فوج کا کہنا ہے کہ بغداد کے قریب اس کا ایک ہیلی کاپٹر گرنے سے اس میں سوار سات افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کی وجوہات کی تحقیق کی جا رہی ہے۔ امریکہ نے تین روز قبل کہا تھا کہ اس سے پہلے تباہ ہونے والے چار ہیلی کاپٹر بظاہر فائرنگ کا نشانہ بنے تھے۔ امریکہ نے کہا کہ وہ مِشن کے لیے نئے طریقۂ کار وضح کرے گا۔ القاعدہ سے وابستہ سمجھی جانے والی ایک تنظیم سنی عسکریت پسند تنظیموں کی ایک ویب سائٹ پر ہیلی کاپٹر تباہ کرنے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ اس بیان کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ہیلی کاپٹر کے گرنے کا تازہ ترین واقعہ انبار صوبے میں معمول کی پرواز کے دوران پیش آیا۔ بغداد میں عراقی فضائیہ کے ایک افسر نے خبر رساں ایجنسی اے پی کو بتایا ہیلی کاپٹر اینٹی ائر کرافٹ میزائیل کا نشانہ بنا تھا۔ اے پی کی خبر میں عینی شاہدین سے منسوب کیا گیا ہے کہ انہوں نے زمین سے فائرنگ کے دوران ہیلی کاپٹر کو گرتے ہوئے دیکھا۔ اے پی نے ایک کسان محمد الجنابی کے حوالے سے بتایا کہ انہوں نے میزائیل چلنے کی آواز سنی، ہیلی کاپٹر آگ کا گولہ بنا اور دو چکر کھا کر زمین پر آ گیا۔ | اسی بارے میں ’امریکی ہیلی کاپٹر تباہ کیےگئے تھے‘04 February, 2007 | آس پاس امریکی ہیلی کاپٹر تباہ، 13 ہلاک20 January, 2007 | آس پاس عراق: اٹھارہ امریکی فوجی ہلاک20 January, 2007 | آس پاس عراق: اکتوبر میں 37 امریکی ہلاک10 October, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||