عراق: اکتوبر میں 37 امریکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں بدھ کو امریکی فوج کے ایک بیان کے مطابق تین امریکی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔ تینوں فوجی پیر کو ملک کے صوبے انبار میں مارے گئے۔ ان کی ہلاکت کے بعد عراق میں اکتوبر کے مہینے میں اب تک ہلاک ہونے والی امریکی فوجیوں کی تعداد سینتیس ہو گئی ہے۔ اس سے قبل بغداد میں امریکی فوج نے کہا تھا کہ ان کے اسلحے کے ایک ڈپو میں آگ لگ گئی جس سے یکے بعد دیگرے کئی دھماکے ہوئے۔ امریکی اسلحہ ڈپو میں آتشزدگی امریکی فوج کے ایک ترجمان نے کہا کہ آگ پر قابو پا لیا گیا ہے۔ ابتدائی طور پر اس واقعے میں کسی کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں۔ آگ لگنے کی وجہ فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکی۔ بغداد میں بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق امریکی فوج نے منگل کو دن میں اس فوجی اڈے پر ایک سے زیادہ حملوں کا ذکر کیا تھا۔ نامہ نگار نے یہ بھی بتایا کہ دھماکوں کی شدت اور امریکی فوجی اڈے پر فوجیوں کی تعداد کو دیکھتے ہوئے لوگوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ | اسی بارے میں ’بغداد میں بکھری ہوئی لاشیں‘10 October, 2006 | آس پاس عراق بم دھماکوں میں 38 ہلاکتیں30 August, 2006 | آس پاس عراق: خواتین سمیت 44 ہلاک23 September, 2006 | آس پاس بغداد میں مکمل کرفیو نافذ30 September, 2006 | آس پاس عراق میں تشدد صدام دور سے زیادہ21 September, 2006 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||