بغداد میں دھماکے، 70 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایک کاروباری مرکز میں تین بم دھماکے ہوئے ہیں جن میں کم از کم 70 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ دو بم الشورجہ مارکیٹ میں یکے بعد دیگرے پھٹے جن میں تیس افراد ہلاک ہوئے۔ اس سے آدھ گھنٹہ قبل الشارقی مارکیٹ میں پارسل بم کے دھماکے میں دس افراد مارے گئے تھے۔ ایک سال قبل آج ہی کے دن سمارہ میں شیعہ زائرین کے ایک مقدس مقام پر بم حملہ ہوا تھا۔عراقیوں سے کہا گیا تھا کہ سمارہ دھماکے کی یاد میں وہ آج دو پہر جو کچھ بھی کر رہے ہوں، پندرہ منٹ کے لیے روک دیں۔ پیر کو ہونے والے بم حملے پندرہ منٹ کے اسی وقفے کےآگے پیچھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ برس اس حملے سے فرقہ وارانہ تشدد کی ایک ایسی لہر آگئی تھی جس نے آج بھی ملک کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے اور جس کے نتیجے میں ہرماہ ہزاروں افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔ الشورجہ مارکیٹ بغداد کا ایک بڑا کاروباری علاقہ تھا لیکن مذہبی بنیادوں پر عراق کی پرتشدد تقسیم کے بعد اس علاقے پر اب شیعہ چھاپ ہے اور یہ سنی انتہا پسند گروپوں کا ایک نشانہ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق دو کاروں میں دھماکہ خیز مواد کو یکے بعد دیگرے اڑا دیا گیا جس سے عمارت منہدم ہوگئی اور دکانوں کو آگ لگ گئی۔ |
اسی بارے میں عراق: بم دھماکے میں 135 ہلاکتیں03 February, 2007 | آس پاس بغداد میں فوجی آپریشن اور دھماکے05 February, 2007 | آس پاس شام امن کی ثالثی کا خواہاں05 February, 2007 | آس پاس عراق جانے سے انکار پر کورٹ مارشل06 February, 2007 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||