رمادی میں دھماکہ متعدد ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے مغربی شہر رمادی میں ایک دھماکے میں آٹھارہ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جن میں زیادہ تر بچے ہیں۔ عراق حکام نے اٹھارہ افراد کی ہلاکت کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ یہ کار بم دھماکہ ایک فٹ بال گراونڈ کے قریب کیا گیا۔ قبل ازیں امریکی فوج کے ایک ترجمان نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ امریکی فوج کی طرف سے یہ دھماکہ فٹ بال کے میدان کے قریب کیا گیا تھا اور اس میں کچھ لوگ زخمی ہو گئے ہیں۔ امریکی فوجی ترجمان نے اس دھماکے میں کسی شخص کے ہلاک ہونے کی تردید کی۔ تاہم آخری خبریں آنے تک یہ واضح نہیں ہو سکا تھا کہ عراقی حکام نے جس دھماکے کی اطلاع دی تھی یہ وہی دھماکہ ہے جس کی تصدیق امریکی فوجی ترجمان نے کی۔ | اسی بارے میں عراقی نائب صدر حملے میں زخمی26 February, 2007 | آس پاس عراق: تیل کا نیا قانون منظور27 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||