BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 04 April, 2007, 00:42 GMT 05:42 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فنڈز میں تاخیر پر بش کی تنبیہ
بش نے امریکی کانگرس کے ارکان کو متنبہ کیا ہے کہ فنڈر کی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے
امریکہ کے صدر جارج بش نے خبردار کیا ہے کہ اگر کانگرس نے جنگ کے لیے فراہم کیئے جانے والے فنڈ ز کا معاملہ جلد حل نہ کیا گیا تو اس کا خمیازہ امریکی فوجیوں کو بھگتنا پڑے گا۔

وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر نے کہا کہ کانگرس امریکی فوجیوں کو مناسب تربیت اور سازو سامان کی فراہمی کو یقینی بنانےکی اپنی اولین ذمہ داری نبھانے میں ناکام ہو رہی ہے۔

امریکی صدر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ وہ امریکی فوج کو مہیا کیئے جانے والے فنڈز کو عراق سے امریکی فوج کے انخلاء سے مشروط کرنے کے کسی بھی مجوزہ قانون کو ویٹو کریں گے۔

عراق سے فوج کے انخلاء سے متعلق قوانین امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ دونوں نے منظور کیئے ہیں۔

صدر بش نے کہا کہ مجوزہ قوانین کا اثر عراق اور افغانستان میں موجود فوجیوں پر پڑے گا۔

فنڈز کی منظوری
 اگر فنڈز کی فراہمی کا بل منظور نہ کیا گیا تو افغانستان اور عراق میں موجود امریکی فوج اپریل کے وسط سے فنڈ کی کمی کا شکار ہو جائیں گی۔
رابرٹ گیٹس

انہوں نے کہا کہ جنگ کے لیے فنڈز منظور کرنےکا بل ستاون روز قبل کانگرس کو بھیجا گیا تھا۔ انہوں نے ارکانِ کانگرس سے سخت الفاظ میں یہ بات کہی کہ وہ بہار کی چھٹیوں پر جانےسے قبل یہ بل نبٹا کرجائیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کانگرس نے جنگ کے لیے فنڈز کا بل منظور نہ کیا تو اس کی قیمیت امریکی فوجیوں اور ان کے لواحقین کو ادا کرنا پڑے گی۔ صدر بش نے کہا کہ فوجیوں کو محاذ جنگ پر زیادہ عرصہ گزارنا پڑے گا۔

انہوں نے کہا ’یہ بات ان کے لیے اور امریکی عوام کے لیے ہرگز قابل قبول نہیں۔‘

صدر بش کی طرف سے یہ بیان سینیٹ میں اکثریتی جماعت کے لیڈر ہیری ریڈ کے اس بیان کے دو دن بعد دیا گیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا وہ اکتیس مارچ سن دو ہزار آٹھ کے بعد عراق میں امریکی فوج کی تمام کارروائیوں کے لیے فنڈز کی فراہمی رکوانے کی کوشش کریں گے۔

عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کی تاریخ مارچ سن دو ہزار آٹھ سینیٹ سے منظور کردہ قانون میں مقرر کی گئی ہے۔

منگل کو جاری ہونے والے اس بیان میں سینٹر ریڈ نے کہا تھا کہ ڈیموکریٹ عراق میں موجود امریکی فوج کو وسائل اور وہ حکمت عملی فراہم کریں گے جن کے وہ مستحق ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر صدر بش نے عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کے قانون کو ویٹو کیا تو اس سے فوجوں کو فنڈ کی فراہمی میں تاخیر ہوگی اور ان کی ناکام حکمت عملی اپنی جگہ برقرار رہے گی۔

صدر بش کے وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے خبردار کیا ہے کہ اگر فنڈز کی فراہمی کا بل منظور نہ کیا گیا تو افغانستان اور عراق میں موجود امریکی فوج اپریل کے وسط سے مالی وسائل کی کمی کا شکار ہو جائے گی۔

دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ امریکی وزارتِ دفاع پینٹاگن کے پاس اتنے فنڈز موجود ہیں کہ وہ جولائی کے وسط تک بغیر نئے فنڈز کے منظور ہوئے فوجیوں کی ضروریات کو پورا کرسکتی ہے۔

سینیٹ میں منظور کیئے جانے والے قانون کے مطابق امریکی فوج کے لیئے ایک سو بائیسں ارب ڈالر کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے زیادہ تر عراق اور افغانستان میں خرچ کیئے جائیں گے۔ اس قانون میں ایک شرط عائد کی گئی ہے کہ صدر اس بل کی منظوری کے ایک سو بیس دن کے اندر عراق سے امریکی فوج کا انخلاء شروع کر دیں گے۔

ایوان نمائندگان میں منظور کیئے جانے والے بل میں ایک سو چوبیس ارب ڈالر مختص کیئے گئے ہیں اور عراق سے امریکی فوج کے انخلاء کی تاریخ اکتیس اگست دو ہزار آٹھ مقرر کی گئی ہے۔

سینیٹ کو ان دونوں مجوزہ قوانین کو یک جا کر کے ایک مسودہ قانون بنانا ہو گا اور پھر اس کو صدر بش کے پاس بھیجنا ہو گا۔ اگر صدر بش نے اس مسودے پر دستخط نہ کیئے اور اس کو بغیر ستخط کیئے واپس بھیج دیا تو یہ قانون کی شکل اختیار نہیں کر سکے گا۔

عراق میں امریکی فوجیعراق میں نیامنصوبہ
صدر بش کی نئی پالیسی پرعالمی رد عمل
وہائٹ ہاؤسامریکہ کامنفی کردار
عالمی سطح پر امریکی کردار انحطاط کا شکار
فورٹ جیکسنغربت یا حب الوطنی
امریکی نوجوان فوج میں کیوں بھرتی ہوتے ہیں؟
اسی بارے میں
فورٹ جیکسن میں ’عراق‘
27 March, 2007 | آس پاس
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد