چودہ عراقی، عورت بمبار کا نشانہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق میں ایک خود کش بمبار عورت نے پولیس بھرتی کے مرکز پر حملہ کر کے کم از کم 14 افراد کوہلاک کر دیا۔ اس حملے میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ بغداد کے شمال مشرق میں مقددیہ کے مقام پر واقع پولیس بھرتی کے اس دفتر پر جس وقت حملہ کیا گیا اس وقت وہاں افسروں کی بھرتی کے لیے آنے والوں کا ایک بڑا مجمع تھا۔ اس کے علاوہ پانچ شہری اس وقت ہلاک ہوئے جب یونیورسٹی کے قریب کار بم کا ایک دھماکہ ہوا۔ اس کے علاوہ امریکی فوج نے بھی اعلان کیا ہے کہ بغداد میں پیر کو اس کے تین فوجی سڑک کے کنارے ہونے والے ایک بم حملے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ جب کہ ایک فوجی انبار میں ہونے والے ایک جھڑپ میں ہلاک ہوا ہے۔ ان ہلاکتوں کے نتیجے میں صرف اسی ماہ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد چالیس تک پہنچ گئی ہے۔ اگرچہ یہ تعداد حتمی نہیں ہے لیکن عراق میں 2003 کت دراندازی کے بعد سے اب تک تین ہزار دو سو اسی امریکی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ مقددیہ میں خود کش حملہ کرنے والی عورت نے روایتی سیاہ عبا پہنی ہوئی تھی اور اس نے افسر بھرتی ہونے کے لیے فارم حاصل کرنے ثالوں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ اس دھماکے سے امیداواروں کے علاوہ وہاں سے اس وقت گزرنے والے رہا گیر بھی زخمی ہوئے۔ | اسی بارے میں خود کش حملہ، بم دھماکے، نو ہلاک31 March, 2007 | آس پاس خود کش حملے اور دھماکے، سو ہلاک29 March, 2007 | آس پاس عراق: خود کش حملے، پچاس ہلاک24 March, 2007 | آس پاس بغداد خود کش حملہ،26 ہلاک 05 March, 2007 | آس پاس خود کش حملہ آور خاتون تھیں، حکام26 February, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||