امریکی فائرنگ سے چھ بچے ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
عراق کے شمال مشرقی صوبے دیالہ میں امریکی جنگی ہیلی کاپٹر نے ایک پرائمری سکول پر فائرنگ کرکے معتدد بچوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ عراق سکیورٹی حکام نے اس واقعہ کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ اس فائرنگ میں کم از کم چھ بچے ہلاک اور چھ شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ عراقی پولیس کے اہلکار کے مطابق امریکی جنگی ہیلی کاپٹر پر زمین سے فائر کیا گیا تھا جس کے جواب میں اس نے سکول پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں چھ بچے ہلاک ہو گئے۔ ایک امریکی فوجی ترجمان لیفٹینیٹ کرنل کرس گارور نے کہا کہ وہ ایسے کسی واقعہ کی تصدیق نہیں کرسکتے تاہم اس علاقے میں ہیلی کاپٹروں نے کوئی کارروائی ضرور کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعہ کی پوری تحقیقات کی جارہی ہیں۔ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||