القاعدہ کی اعانت، ضمانت مسترد | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
امریکہ میں ایک جج نے القاعدہ کی مدد کرنے کے الزام میں گرفتار پاکستانی نژاد امریکی طالبعلم کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ سید ہاشمی کو گزشتہ ہفتے برطانیہ نے امریکہ کے حوالے کیا تھا تاکہ وہ خود پر لگنے والے دہشت گردی میں اعانت کرنے کے الزامات کا سامنا کر سکیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے القاعدہ کے لیے واٹرپروف یا پانی کو روکنے والا سازو سامان حاصل کیا تھا۔ اگر ہاشمی پر یہ الزام ثابت ہوگیا تو انہیں پچاس قید کی سزا ہو سکتی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ انہوں نے دو ہزار چار میں محض ایک دوست کی مدد کرنے کے لیے مذکورہ اشیاء اپنے گھر میں رکھی تھیں۔ مگر استغاثہ کا اصرار ہے کہ ہاشمی کو اس بات کا علم تھا کہ یہ برساتیاں، اور پانی سے بچاؤ کی دوسری چیزیں افغانستان میں لڑنے والے القاعدہ کے ارکان کے لیے حاصل کی گئی تھیں۔ سید ہاشمی نے ان الزامات کی صحت سے انکار کیا ہے۔ | اسی بارے میں ’خودکشی کرنے والا سعودی فوجی‘01 June, 2007 | آس پاس لاپتہ فوجی: ’القاعدہ نے اغواء کیا‘15 May, 2007 | آس پاس دہشتگردی منصوبہ: پانچ کو عمر قید 30 April, 2007 | آس پاس امریکہ: دہشتگرد حملوں میں اضافہ01 May, 2007 | آس پاس سعودی عرب: 172 مشتبہ افراد گرفتار27 April, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||