نہ اسامہ اور نہ ہی بش | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ایسا روز روز نہیں ہوتا کہ کسی اسلامی ملک کا صدر کسی مزاحیہ شو میں آئے اور اسامہ بن لادن پر مذاق کرے۔ تاہم پاکستان کے صدر پرویز مشرف کے ساتھ منگل کے روز ایسا ہی ہوا اور وہ بھی اپنی کتاب کی تشہیر کے دوران۔ گزشتہ ہفتے صدر مشرف نے صدر بش کے ساتھ پریس کانفرنس کو اپنی کتاب کی تشہیر کے لیئے استعمال کیا تھا اور اب امریکہ کے مقبول ترین مزاحیہ پروگرام کو۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جب ’ڈیلی شو ود جان سٹیورٹ‘ کے میزبان نے صدر مشرف کے لیئے چائے بناتے ہوئے بڑے آرام سے پوچھا کہ اسامہ بن لادن کہاں ہیں؟ تو صدر نے فوراً جواب دیا کہ ’مجھے معلوم نہیں۔ اگر آپ کو معلوم ہے کہ وہ کہاں ہے تو آگے بڑھیں، ہم آپ کے پیچھے چلیں گے‘۔ ’ڈیلی شو ود جان سٹیورٹ‘ امریکہ میں بہت مقبول ہے اور اسے تقریباً پچیس لاکھ ناظرین دیکھتے ہیں۔ سٹیورٹ نے ایک ہی علاقے میں صدر مشرف پر دو قاتلانہ حملوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ ’ دفتر جانے کے لیئے کسی نئے راستے کا انتخاب کر لیا ہوتا‘ ۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق سٹیورٹ نے عراق جنگ کے تناظر میں مذاقًا جنرل مشرف سے پوچھا کہ ان کی کتاب میں عراق کا کوئی ذکر نہیں ہے۔ ’کیا وہ بہت اچھی جا رہی ہے‘؟ صدر مشرف کا جواب تھا کہ ’یقیناً اس کی وجہ سے دنیا میں زیادہ شدت پسندی اور دہشت گردی نے جنم لیا ہے‘۔ سٹیورٹ کے اس سوال کے جواب پر کہ صدر بش یا اسامہ میں سے کون پاکستان میں زیادہ اکثریتی ووٹ حاصل کرے گا تو جنرل مشرف کا جواب تھا کہ ’میرے خیال میں دونوں ہی بری طرح ہار جائیں گے‘۔ |
اسی بارے میں دو دنوں میں بارہ ہزار کاپیاں 26 September, 2006 | پاکستان مشرف کا امیج بہتر نہیں ہوا26 September, 2006 | آس پاس بینظیر، نواز کے لیئے مزید انتظار 26 September, 2006 | آس پاس ’سی آئی اے نے کروڑوں ڈالر دیئے‘25 September, 2006 | پاکستان ’شاید وہ سچ نہیں بول رہے‘25 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||