’شاید وہ سچ نہیں بول رہے‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بھارت کے سابق چیف آف آرمی اسٹاف وید پرکاش ملک نے جنرل مشرف کے اس دعوی کو ’جھوٹ‘ قرار دیا ہے کہ بھارت انیس سو نناوے میں پاکستان پر حملہ کرنے والا تھا۔ بی بی سی ہندی سروس کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر مشرف کی طرف سے اپنی کتاب میں کیئے گئے اس دعوے میں کوئی صداقت نہیں۔ وی پی ملک نے کہا کہ مئی انیس سو نناونے میں وہ بیرون ملک کے دورے پر تھے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت تو لاہور معاہدے پر غور کر رہا تھا۔ انہوں نے کہا اگر صدر مشرف نے اگر خفیہ ذرائع کے حوالے سے یہ بات کہی ہے تو ان کی خفیہ معلومات بالکل غلط تھیں۔ کارگل کے بارے میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارگل میں بھارت کی افواج دفاعی پوزیشن میں تھیں اور وہ حملہ کرنے کی حالت میں نہیں تھیں۔ | اسی بارے میں ’پاکستان کوئی بنانہ ریپبلک نہیں‘25 September, 2006 | پاکستان ’پاکستان کوئی بنانہ ریپبلک نہیں‘25 September, 2006 | پاکستان ’سی آئی اے نے کروڑوں ڈالر دیئے‘25 September, 2006 | پاکستان ’ آرمیٹیج سچے ہیں یا مشرف‘25 September, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||