BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 21 September, 2006, 08:37 GMT 13:37 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جنرل مشرف بمقابلہ جون سٹیورٹ

جنرل مشرف اور جون سٹیورٹ
جنرل مشرف جون سٹیورٹ کے مزاحیہ ’ڈیلی شو‘ پر مہمان ہونگے
پاکستان کے فوجی صدر جنرل پرویز مشرف کی کتاب کو تاریخ اشاعت سے پہلے سخت نگرانی میں رکھا جا رہا ہے۔

عام طور پر کتب شائع کرنے والی کمپنیاں تاریخ اشاعت سے پہلے کتاب کی کاپیاں میڈیا میں اس شرط پر تقسیم کر دیتی ہیں کہ اس پر تمام تبصرے کتاب کی اشاعت کے وقت کے مطابق ہوں۔ تاہم جنرل مشرف کی کتاب کی کاپیاں یا اقتباسات میڈیا کو نہیں دی جارہیں بالخصوص پاکستانی صحافیوں کو۔

جنرل مشرف کی کتاب ’اِن دی لائن آف فائر‘ پیر 25 ستمبر کو امریکہ میں ریلیز کی جا رہی ہے۔ جنرل مشرف بحیثیت صدر پاکستان ان دنوں امریکہ میں ہی ہونگے اور اطلاعات کے مطابق وہ سرکاری دورے کے بعد (یا اسی کے اندر، اس بات کی ابھی وضاحت نہیں کی گئی ہے) کتاب کی بلسٹی کرنے کے لیئے ایک بُک ٹور کریں گے۔

کتاب کو نیو یارک کے پبلشر ’سائمن اینڈ شوسٹر‘ نے شائع کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے جنرل مشرف کو کتاب کے لیئے دس لاکھ ڈالر اڈوانس دیا ہے۔

 جون سٹیورٹ کا یہ مزاحیہ پروگرام امریکہ میں بہت مقبول ہے اور اس کے میزبان ’سرکاری صحافت‘ اور سیاستدانوں کا کافی مذاق اڑاتے ہیں

بظاہر اس کتاب کی صرف امریکہ میں پبلسٹی کو اہم سمجھا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جنرل مشرف امریکی میڈیا میں کئی انٹرویو دیں گے جن میں لوگوں کو ان کی حالات حاضرہ کے مزاحیہ پروگرام ’دی ڈیلی شو وِد جون سٹیورٹ‘ میں خاص دلچسپی ہے۔

ٹی وی چینل ’کامیڈی سینٹرل ‘ پرجون سٹیورٹ کا یہ مزاحیہ پروگرام امریکہ میں بہت مقبول ہے اور اس کے میزبان ’سرکاری صحافت‘ اور سیاستدانوں کا کافی مذاق اڑاتے ہیں۔ اس انٹرویو پر انٹرنیٹ پر کافی تبصرہ کیا جا رہا ہے اور لوگوں کا خیال ہے کہ جنرل مشرف جون سٹیورٹ سے نمٹنے کو ایک ’کمانڈو چیلنج‘ تصور کریں گے۔

جنرل مشرف کی کتاب کا عنوان ہے ’اِن دی لائن آف فائر‘ یعنی ’فائرنگ کی زد میں‘۔ یہ مشہور ’ماچو‘ امریکی اداکار کلنٹ ایسٹوُڈ کی ایک فلم کا بھی نام ہے۔

کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ اس کتاب کے ’گوسٹ رائٹر‘ ہمایوں گوہر ہیں۔ ہمایوں گوہر کئی برسوں سے صحافت سے وابستہ رہے ہیں اور وہ متنازع بیوروکریٹ اور صحافی الطاف گوہر کے بیٹے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو اس بات میں خاص دلچسپی ہوگی کہ کتاب میں جنرل مشرف کارگل جنگ کے بارے میں کیا کہتے ہیں۔ اس وقت کے وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ کارگل آپریشن کرنے کا فیصلہ فوج کا تھا اور سویلین حکومت کو اعتماد میں نہیں لیا گیا تھا۔ یقیناًً جنرل مشرف کی کہانی کچھ اور ہوگی۔

جنرل مشرف کی کتاب’ان دی لائن آف فائر‘
جنرل مشرف کے ’بیسٹ سیلر‘ کا سب کو انتظار
پرویز مشرفاخباروں کے پیارے ۔۔
صدرمشرف کی یہودی فورم سے خطاب کی تعریف
اسی بارے میں
بیرونی لِنک
بی بی سی دیگر سائٹوں پر شائع شدہ مواد کی ذمہ دار نہیں ہے
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد