 | | | اس سے قبل اسامہ کو اکتوبر 2004 میں ایک وڈیو میں دیکھا گیا تھا |
القاعدہ رہنما اسامہ بن لادن سے منسوب ایک نئی وڈیو گیارہ ستمبر کے حملوں کے چھ سال مکمل ہونے کی مناسبت سے منظرعام پر آئی ہے۔ اس وڈیو کے کچھ اقتباسات حسب ذیل ہیں: ’اللہ کی تعریف ہے، اور جوابی کارروائی اس کے قانون سے ہے، آنکھ کے بدلے آنکھ، دانت کے بدلے دانت اور قاتل مارا جاتا ہے۔۔۔ میں آپ سے بات کر رہا ہوں اہم معاملات کے بارے میں جن کا تعلق آپ (امریکی عوام) سے ہے، اس لیے توجہ دیں۔ میں ان معاملات کے بارے میں شروع کرتا ہوں اس جنگ کے بارے میں بات کرتے ہوئے جو آپ کے اور ہمارے بیچ ہے اور جس کے کچھ نتائج ہم پر اثرانداز ہیں اور آپ پر۔  | دو راستے  اس کے خاتمے کے لیے دو راستے ہیں۔ ایک ہماری جانب سے اور وہ یہ ہے کہ آپ کے خلاف لڑائی اور قتل میں تیزی کریں۔ یہ ہمارا فرض ہے اور ہمارے برادر اسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسرا راستہ آپ کی جانب سے ہے۔ میں آپ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔  |
ابتدائی طور پر، میں کہتا ہوں کہ امریکہ سب سے بڑی اقتصادی قوت ہے اور اس کے پاس سب سے طاقتور اور سب سے جدید فوجی ہتھیار ہیں، اور اس جنگ اور اپنی فوج پر اتنا خرچ کرتا ہے جو اس سے بھی زیادہ ہے جو ساری دنیا اپنی افواج پر کرتی ہے۔اور یہ ایک بڑا ملک ہے جو دنیا کی پالیسیوں پر اثر انداز ہوتا ہے، جیسے کہ ویٹو کا غیرمنصفانہ حق صرف اسی کے لیے ہو۔ اس سب کے باوجود، اللہ کی مدد سے، انیس نوجوان اس کو راستے سے ہٹانے میں کامیاب رہے۔ مجاہدین کے بارے میں بات کرنا آپ کے لیڈر کی بات چیت کا لازمی حصہ بن گیا ہے۔ اس کے اثرات اور نتائج خفیہ نہیں رہے۔۔۔ آپ نے بش کو (صدارت کی) پہلی مدت مکمل کرنے دی، اور اس سے بھی تعجب کی بات کہ ان کو دوسری مدت کے لیے منتخب کر لیا، جس کی وجہ سے آپ سے ان کو ایک واضح مینڈیٹ مل گیا، آپ کے جانتے ہوئے اور آپ کی اجازت سے، کہ وہ افغانستان اور عراق میں ہمارے لوگوں کا قتل جاری رکھیں۔۔۔ اس کے خاتمے کے لیے دو راستے ہیں۔ ایک ہماری جانب سے اور وہ یہ ہے کہ آپ کے خلاف لڑائی اور قتل میں تیزی کریں۔ یہ ہمارا فرض ہے اور ہمارے برادر اسے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ دوسرا راستہ آپ کی جانب سے ہے۔ میں آپ کو اسلام قبول کرنے کی دعوت دیتا ہوں۔‘
|