لبنانی حکام، حزب اللہ قرارداد سے ناخوش | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
حزب اللہ اور لبنانی سفیر نے سلامتی کونسل میں قرارداد کے مسودے پر اعتراض کیا ہے۔ لبنان پر لڑائی رکوانے کے لیئے سلامتی کونسل میں پیش کی جانے والے قرارداد پر سنیچر کو بحث ہوئی جو اتوار کو بھی جاری رہے گی۔ امریکہ اور فرانس کے درمیان اختلافات ختم ہونے کے بعد سلامتی کونسل میں پیش ہونے والے مسودے میں حزب اللہ کی طرف سے حملے روکنے اور اسرائیلی فوجی کارروائی معطل کرنے کے لیئے کہا گیا ہے۔ نامہ نگاروں کا کہنا ہے کہ قرارداد پر پیر یا منگل کو رائے شماری ہو سکتی ہے۔ لبنان کے سفیر نے مسودے میں اسرائیل فوج کے انخلاء کی بات نہ کیئے جانے پر اعتراض کیا ہے اور حزب اللہ نے کہا کہ وہ اسرائیلی فوج کے لبنان سے نکلنے پر ہی حملے بند کریں گے۔ اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ بین الاقوامی فوج کی تعیناتی تک جنوبی لبنان سے نہیں نکلے گا۔ اقوام متحدہ میں امریکہ کے سفیر جان بولٹن نے کہا کہ سنیچر کو سلامتی کونسل کا اجلاس اچھا رہا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں قرارداد کے مسودے پر مثبت رد عمل آیا ہے۔ قرارداد کے دوسرے محرک فرانس نے بھی کہا ہے کہ قرارداد کے بارے میں سلامتی کونسل میں ماحول مثبت تھا۔ فرانس فوری جنگ بندی کے الفاظ مسودے میں چاہتا تھا اور امریکہ اسرائیلی فوجیوں کی واپسی کا مطالبہ لیکن یہ دونوں باتیں کئی روز کی بحث کے بعد تیار ہونے والے اس مسودے میں شامل نہیں کی گئیں۔ برطانیہ کے وزیر اعظم ٹونی بلیئر مسودے پر امریکہ اور فرانس کے اختلافات ختم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے بحران کے حل کی طرف اہم قدم قرار دیا۔ دریں اثناء اسرائیلی طیاروں نے ہفتے کو جنوبی لبنان پر بمباری کا سلسلہ جاری رکھا ہے اور کہا جا رہا ہے کہ یہ اب تک کی جانے والی شدید ترین بمباری ہے۔ اسرائیلی طیاروں نے جنوبی لبنان کے شہر سیدون پر پرچیاں بھی گرائیں جن میں شہریوں سے کہا گیا تھا کہ وہ علاقہ چھوڑ دیں۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ ان مقامات پر حملوں کا ارادہ رکھتا ہے جہاں سے حزب اللہ والے راکٹ پھینکتے ہیں اور وہ نہیں چاہتا کہ ان حملوں میں شہری مارے جائیں۔ سیدون کی آبادی ایک لاکھ سے زائد ہے جس میں سے بیشتر لوگ پہلے ہی بمباری کی وجہ سے اپنا گھر بار چھوڑ کر جا چکے ہیں۔ سنیچر کے روز اسرائیل نے سب سے بڑی کارروائی جنوبی شہر طائر میں کی جہاں اسرائیلی کے اپاچی ہیلی کاپٹروں اور جنگی طیاروں نے حملے کیئے۔ حزب اللہ نے بھی ہفتے کے دن شمالی اسرائیلی شہروں پر مزید ڈیڑھ سو کے قریب راکٹ پھینکے۔ ان حملوں سے گلیلی کے علاقے میں تین خواتین ہلاک ہوئی ہیں۔ حیفہ کے قریب بھی پانچ راکٹ گرے جس سے اطلاعات کے مطابق پانچ اسرائیلی زخمی ہوئے ہیں۔ طائر کے شمالی علاقے میں اسرائیلی کمانڈوز اترے اور ان کی حزب اللہ کے چھاپہ ماروں سے تقریباً دو گھنٹے تک جھڑپ ہوتی رہی۔اسرائیلی فوجی ذرائع کے مطابق اس حملےمیں اسرائیل کے آٹھ میرین کمانڈوز زخمی ہوئے جبکہ حزب اللہ کا کہنا ہے کہ جھڑپ میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک بھی ہوا ہے۔
اس کے علاوہ اسرائیلی طیاروں نے طائر کے جنوب میں ایک فلسطینی پناہ گزین کیمپ ’رشیدی‘ کو بھی نشانہ بنایا۔ ادھر وادی بقا پر بھی اسرائیلی حملے جاری ہیں۔ رات بھر میں اسرائیلی طیاروں نے ایک گاؤں رش الوادی پر چار مرتبہ حملہ کیا۔ اس دوران اقوام متحدہ کے ادارے برائے پناہ گزیناں ’یو این ایچ سی آر‘ نے مسلسل لڑائی کے نتیجہ میں بےگھر اور در بدر ہونے والوں کی بڑھتی ہوئی تعداد پر تشویش ظاہر کی ہے۔ ادارے کے مطابق تقریباً دس لاکھ لوگوں میں سے سات لاکھ نے بیروت، طائر اور سیدون کے شہروں کے آس پاس پناہ لی ہے جبکہ ایک بڑی تعداد شوف اور عالیہ کے پہاڑی علاقوں میں سر چھپانے کی کوشش کر رہی ہے۔ جنوبی لبنان کے سرحدی علاقوں سے جس قدر بڑے پیمانے پر نقل مکانی ہوئی ہے اس کا اندازہ اقوام متحدہ کے ان اعداد و شمار سے لگایا جا سکتا ہے کہ ’مرواھین‘ گاؤں میں صرف دو بوڑھے لوگ باقی بچے ہیں۔ البیدہ میں صرف پانچ لوگ، رامہ میں بیس سے تیس افراد اور ایت الشعب میں ڈیڑھ ہزار افراد بغیر خوراک، پانی اور بجلی کے پھنسے ہوئے ہیں۔
بیروت میں پٹرول کی راشننگ نافذ کر دی گئی ہے اور جن پٹرول پمپوں پر پٹرول دستیاب بھی ہے وہاں سے بھی کسی گاڑی کو سات لیٹر سے زیادہ پٹرول نہیں دیا جا رہا ہے۔ جنوبی لبنان میں پٹرول گزشتہ کئی روز سے نایاب ہے جس کے سبب سیدون اور طائر کے ہسپتالوں کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ان کے پاس بجلی کے جنریٹر چلانے کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ روز کا ایندھن باقی ہے۔ اس کے بعد شاید یہ ہسپتال بند کرنا پڑیں۔ |
اسی بارے میں قرارداد کے متن پر امریکہ فرانس متفق05 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملہ پسپا کیا ہے: حزب اللہ05 August, 2006 | آس پاس تباہی کے باوجود حزب اللہ مضبوط05 August, 2006 | آس پاس اسرائیلی حملے میں 26 ہلاک 04 August, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ قرار داد کے گرداب میں04 August, 2006 | آس پاس بیروت اور طائر پراسرائیلی حملے جاری04 August, 2006 | آس پاس غزہ پر اسرائیلی حملے میں 7 ہلاک03 August, 2006 | آس پاس حزب اللہ کی دھمکی، اسرائیلی حملے جاری03 August, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||