بیروت اور طائر پراسرائیلی حملے جاری | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لبنان میں لڑائی جاری ہے اور اسرائیلی جنگی طیاروں نے ہفتے کی صبح بیروت شہر کے جنوبی حصے پر کئی حملے کیئے ہیں۔اسرائیلی ’اپاچی‘ ہیلی کاپٹروں نے بھی لبنان کے شمالی شہر طائر کے گرد و نواح میں میزائل پھینکنے کے علاوہ مشین گنوں سے شدید فائرنگ کی ہے۔ بعض اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے طائر کے قریب اپنے کمانڈو بھی اتارے ہیں جن کی حزب اللہ کے ساتھ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اس سے قبل جمعہ کے روز لبنان میں اڑتیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ اسرائیل میں تین شہری مارے گئے۔ اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ بیروت کے شمال میں اہم شاہراہ پر پلوں کی تباہی سے امدادی سامان کی ترسیل شدید متاثر ہوگی۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے سلامتی کونسل میں لڑائی رکوانے کے لیئے قرارداد میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جمعہ کے روز بیروت پر اسرائیل حملوں کے بعد حزب اللہ تل ابیب کو تو نشانہ نہیں بنا پائے لیکن پورے دن میں حزب اللہ نے دو سو راکٹ فائر کیئے۔ ان میں سے ایک تل ابیب سے چالیس کلومیٹر کے فاصلے پر حدیرہ کے مقام پر گرا ہے جس سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایک موقع پر شمالی اسرائیل پر پینتالیس منٹ میں تیس راکٹ گرے۔ حدیرہ میں گرنے والے راکٹ کے سلسلے میں اہم بات یہ ہے کہ یہ راکٹ جنوبی لبنان سے فائر کیا گیا اور اسرائیل میں اسّی کلومیٹر تک اندر گیا۔اسرائیلی انتظامیہ خاص طور پر تل ابیب کی انتظامیہ نے پندرہ لاکھ کی آبادی کو معلومات فراہم کی ہیں کہ میزائیل کے حملے کی صورت میں کیا کرنا ہے اور کیسے محفوظ مقام تک پہنچنا ہے۔ اس کے علاوہ میزائیل شکن نظام پیٹریات کی بیٹریاں بھی تل ابیب کے مضافات میں لگا دی گئی ہیں۔ تین اسرائیل شہری ان راکٹوں کا نشانہ بنے ہیں جبکہ دو مزید اسرائیلی فوجی جنوبی لبنان میں لڑتے ہوئے ہلاک ہوئے ہیں۔ جمعہ کے روز اسرائیل طیاروں نے ستّر سے لے کر ایک سو کے درمیان فضائی کارروائیاں کی ہیں اور ان حملوں میں کل اڑتیس کے قریب لبنانی شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ ان میں سب سے زیادہ ہلاکتیں لبنان اور سوریا کی سرحد کے قریب ایک مقام قا میں ہوئیں جہاں اٹھائیس مزدور ہلاک اور بیس اس وقت زخمی ہوئے جب وہ ایک ٹرک پر سبزیاں لاد رہے تھے۔ اسرائیلیوں کا کہنا ہے کہ جاسوسی طیاروں کی مدد سے حاصل ہونے والی تصاویر کے مطابق یہ لوگ سوریا سے ملنے والا اسلحہ ٹرک میں لاد رہے تھے۔ اسرائیل نے کہا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کرے گا۔ جنوبی لبنان میں ایک گھر پر اسرائیلی فضائی حملے میں سات افراد ہلاک ہوئے جہاں کچھ لوگ پناہ لیئے ہوئے تھے۔ بتایا جاتا ہے کہ اس واقعے میں دس افراد زخمی بھی ہوئے۔ پانچ لوگ اس وقت ہلاک ہوئے جب اسرائیل نے بیروت سے تریپولی جانے والی سڑک پر چار پُل تباہ کیئے۔ اقوام متحدہ امریکہ کے نائب وزیر خارجہ ڈیوڈ ویلش بھی سنیچر کے روز بیروت پہنچ رہے ہیں جہاں وہ لبنان کے وزیر اعظم سے بھی ملاقات کریں گے۔ |
اسی بارے میں اسرائیلی حملے میں 26 ہلاک 04 August, 2006 | آس پاس حزب اللہ کا اسلحہ خانہ04 August, 2006 | آس پاس عراق: حزب اللہ کے حق میں مظاہرہ04 August, 2006 | آس پاس اقوام متحدہ قرار داد کے گرداب میں04 August, 2006 | آس پاس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||