’لشکر کے پانچ کیمپ بند کیے ہیں‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے کالعدم تنظیم لشکر طیبہ کے پانچ تربیتی کیمپوں کو بند کیا ہے۔ سیچنر کو اپنے آبائی شہر ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے ممبئی حملوں کے بارے میں جو معلومات پاکستان کو فراہم کی ہیں ان پر تحقیقات کو پہلے بھارت اور پھر دیگر دوستوں کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے پاکستان کو عالمی اور سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوشش کی تھی لیکن ’پاکستان نے جو حکمت عملی اپنائی اس کو آج دنیا پھر میں سراہا جارہا ہے اور پاکستانی موقف کی پہلے سے زیادہ تائید ہو رہی ہے۔‘ پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کے موقف میں کوئی مستقل مزاجی نہیں ہے اور اس کا موقف تبدیل ہوتا رہتا ہے جبکہ بقول ان کے پاکستان آج بھی اس موقف پر قائم ہے کہ ممبئ کے واقعہ میں اگر کوئی پاکستانی ملوث ہے تو پاکستانی قوانین اور عدالتوں میں اس پر مقدمہ چلایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ایمانداری سے چاہتا ہے کہ ممبئی حملوں میں جو بھی عناصر ملوث ہیں ان کو بے نقاب کیا جائے۔ دونوں ملکوں میں جنگ کے امکانات کے سوال پر انہوں نے کا کہا پاکستان کو چوکنا رہنے کی ضرورت ہے لیکن پاکستان کسی جنگی جنون میں مبتلا نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کا پہلے دن سے جنگ نہ کرنے کا موقف رہا ہے اور اب بھارت میں بھی ایسی آواز ابھر رہی ہیں کہ جنگ مسئلہ کا حل نہیں بلکہ اس سے معاملہ مزید خراب ہوگا۔ ایک دیگر سوال پر پاکستانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے تعلقات میں بہتری آئی ہے۔ |
اسی بارے میں ’ڈوسیئر پر مزید تفتیش کی ضرورت‘16 January, 2009 | پاکستان ممبئی حملے: ’ٹریک ٹو بھی ممکن نہیں‘15 January, 2009 | پاکستان ممبئی: ’کارروائی میں 124گرفتار‘15 January, 2009 | پاکستان ثبوت مل جائیں، تو سزادیں: مقرن14 January, 2009 | پاکستان ’پاک بھارت کشیدگی کم ہو‘13 January, 2009 | پاکستان گیلانی:معلومات ہیں ثبوت نہیں13 January, 2009 | پاکستان حافظ سعید کی نظربندی، توسیع10 January, 2009 | پاکستان ’قصاب کو قانونی دفاع فراہم کریں‘09 January, 2009 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||