BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 13 January, 2009, 14:23 GMT 19:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
گیلانی:معلومات ہیں ثبوت نہیں

گیلانی
معلومات کو وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے
وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بھارتی حکام کی طرف سے ممبئی واقعہ کے بارے میں معلومات فراہم کی گئی ہیں ثبوت نہیں۔

منگل کو قومی اسمبلی میں بیان دیتے ہوئے اُنہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے ان معلومات کو پاکستانی وزارت داخلہ کو بھجوا دیا گیا ہے جو ان معلومات پر کارروائی کرے گی اور بھارت کو آگاہ کر دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتا ہے اور ممبئی میں جو دہشت گردی کا واقعہ ہوا اس کی سب سے پہلے پاکستان نے مذمت کی تھی۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کو ممبئی واقعہ کی مشترکہ تحقیقات کی تجویز دی تھی جس کا بھارت نے جواب نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر بھارت مشترکہ تحقیقات پر راضی ہو تو اُس میں میرٹ نظر آئے گا۔

انہوں نے کہا کہ ممبئی واقعہ کے بارے میں حقائق جاننے کے لیے پاکستان بھارت کے ساتھ تعاون کرنے کو تیار ہے۔

اس سے قبل اسلام آباد میں ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے میں ایک سیمینار سے خطاب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سترہویں ترمیم کے خاتمے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو مختلف سیاسی جاعتوں کی طرف سے پارلیمنٹ میں پیش کی جانے والی ترامیم کے مسودوں کا جائزہ لے گی۔

اُنہوں نے کہا کہ اس ضمن میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کیا جائے گا جس میں اس کمیٹی کی تشکیل کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ ابھی تک متحدہ قومی موومنٹ کی طرف سے سترہویں ترمیم کے خاتمے کے لیے آئینی ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا ہے جبکہ دیگر سیاسی جماعتیں بھی اس ضمن میں آئینی ترمیمی بل پارلیمنٹ میں پیش کریں گی۔

انہوں نے کہا کہ سترہویں ترمیم کے خاتمے کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ایک مسودہ بھیجا ہے اور یہ کمیٹی اس مسودے کا بھی جائزہ لے گی۔

ایک سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ صدر اور وزیر اعظم کے درمیان اختیارات کے توازن کا فیصلہ پارلیمنٹ کرے گی۔

ایک اور سوال کے جواب میں اُنہوں نے کہا کہ سابق صدر پرویز مشرف سے آرمی چیف کا عہدہ چھوڑنے کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے کردار کے علاوہ سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کی چیئرپرسن بینظیر بھٹو کا بھی اہم کردار ہے جنہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ سابق صدر پرویز مشرف پر یونیفارم اُتارنے کے لیے زور دیں۔

انہوں نے کہا کہ منتخب امریکی نائب صدر جو بائیڈن پاکستان اور جمہوریت کے حامی ہیں اور اُن کی خدمات کے صلے میں صدر پاکستان نے اُنہیں ہلالِ پاکستان کا اعزاز دیا ہے۔

ممبئی واقعہ کے بعد بھارتی حکومت کی طرف سے پاکستان کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات منقطع کرنے کی دھمکی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں پر اس وقت عوام کا شدید دباؤ ہے جس کی وجہ سے وہ ایسے بیانات دیتے ہیں۔

اسی بارے میں
متحدہ کی طرف سے بھی پیکج
12 January, 2009 | پاکستان
سینیٹ انتخابات کی بھاگ دوڑ
11 January, 2009 | پاکستان
اجلاس میں ترمیمی بِل متوقع
11 January, 2009 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد