BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 11 January, 2009, 14:34 GMT 19:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اجلاس میں ترمیمی بِل متوقع

قومی اسمبلی
قومی اسمبلی میں پیر کو نجی ارکان کا دن ہے
قومی اسمبلی کا اجلاس پیر کے روز سے اسلام آباد میں شروع ہو رہا ہے جس کے دوران حزب اختلاف کی جماعتوں کی جانب سے صدر مملکت سے قومی اسمبلی تحلیل کرنے سمیت متعدد اختیارات واپس لینے کے لیے آئینی ترمیم کا بل پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

گزشتہ برس اٹھارہ فروری کے انتخابات کے نتیجے میں قائم ہونے والے پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کا یہ دسواں اجلاس ہے۔

اس اجلاس کے دوران حزب اختلاف کی جانب سے آئین میں صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کی جانب سے کی گئی سترہویں ترمیم کو ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیمی بل پیش کیے جانے کی توقع ہے۔

جنرل (ر) مشرف نے اپنے نو سالہ دور اقتدار میں آئین میں متعدد ترامیم کی تھیں جن کے ذریعے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری سمیت متعدد اتنظامی اختیارات سونپ دیے گئے تھے۔

 جنرل (ر) مشرف نے اپنے نو سالہ دور اقتدار میں آئین میں متعدد ترامیم کی تھیں جن کے ذریعے صدر مملکت کو قومی اسمبلی تحلیل کرنے اور مسلح افواج کے سربراہوں کی تقرری سمیت متعدد اتنظامی اختیارات سونپ دیے گئے تھے۔
حزب اختلاف کی دو بڑی جماعتوں پاکستان مسلم لیگ ن اور ق نے سترہویں آئینی ترمیم کو ختم کرنے کے لیے مجوزہ آئینی ترامیم کا مسودہ پہلے ہی سے تیار کر رکھا ہے اور دونوں جماعتوں نے اسے قومی اسمبلی کے کل سے شروع ہونے والے اجلاس میں پیش کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔

حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ ن کے متحرک رکن قومی اسمبلی چوہدری برجیس طاہر نے بی بی سی کو بتایا کہ سوموار کے روز نجی ارکان کا دن ہے جس روز حزب اختلاف کی جانب سے قانون سازی کے لیے بل پیش کیا جا سکتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اس بارے میں لائحہ عمل پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں طے کرے گی جو اسمبلی اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس میں منقعد ہوگا۔ برجیس طاہر کا کہنا تھا کہ مجوزہ بل کا مسودہ تیار حالت میں ان کی جماعت کے پاس موجود ہے۔

حکومت اور حزب اختلاف کی بعض دیگر جماعتوں نے صدر مملکت کو حاصل ان اختیارات کو پارلیمانی طرز حکومت کے منافی قرار دیتے ہوئے ان اختیارات کے خاتمے کی کوششوں کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے اتوار کے روز کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی 17 ویں ترمیم کے بارے میں واضح موقف رکھتی ہے اور وہ اس معاملے پر پارٹی کے منشور پر عمل کرے گی۔

سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کے مطابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا اگر اسمبلی میں متفقہ طور پر کوئی بل لایا گیا تو ان کی حکومت اس بل کی حمایت کرے گی۔

ادھر اے پی پی پر ہی جاری کردہ ایک اور بیان میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا ہے کہ سترہویں آئینی ترمیم بعض قومی اداروں کو تحفظ فراہم کرتی ہے، اس لیے اس میں جزوی طور پر ترمیم تو لائی جا سکتی ہے تاہم کلی طور پر اس کا خاتمہ ممکن نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ’ کسی بھی آئینی ترمیم کے لیے دو تہائی اکثریت لازمی ہے، تمام سیاسی جماعتوں میں اتفاق رائے کے بغیر کوئی آئینی ترمیم نہیں لائی جاسکتی۔‘

اسی بارے میں
فیصلہ صدر جنرل مشرف کے حق میں
28 September, 2007 | پاکستان
آئین میں ترامیم کا موسم
17 December, 2007 | پاکستان
’امریکہ سے معاہدے ختم کریں‘
18 September, 2008 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد