’پاک بھارت کشیدگی کم ہو‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سعودی عرب چاہتا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کم ہو اور افغانستان میں امن قائم ہونا چاہیے۔ پاکستان کے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب کے انٹیلیجنس کے سربراہ شہزادہ مقرن سے ملاقات کے بعد ایک نیوز بریفنگ میں یہ بات کہی۔ شہزادہ مقرن منگل کو پاکستان کے دورے پر آئے ہیں۔ سعودی شہزادے کے اعزاز میں اسلام آباد میں مامور سعودی سفیر نے ظہرانہ دیا، جس میں وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، مخدوم امین فہیم، میاں نواز شریف، شہباز شریف، قاضی حسین احمد اور دیگر سیاسی رہنما شریک ہوئے۔ سعودی شہزادے نے بعد میں وزیراعظم ہاؤس میں سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی جس میں وزیر دفاع، آئی ایس آئی کے سربراہ اور دیگر حکام بھی شریک رہے۔ وزیراعظم کے ترجمان نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ سید یوسف رضا گیلانی نے سعودی شہزادے سے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اب بھی بھارت سے ممبئی حملوں کی تحقیقات میں تعاون کے لیے تیار ہے لیکن ان کے مطابق یہ بات افسوس ناک ہے کہ بھارت اپنے اندرونی دباؤ کی وجہ سے ’پاکستان کو قربانی کا بکرہ بنانا چاہتا ہے‘۔ وزیراعظم گیلانی نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پیش کردہ معلومات کا پاکستان جائزہ لے رہا ہے اور تحقیقات کے بعد ہندوستان کو نتائج سے آگاہ کرے گا۔ بیان کے مطابق سعودی شہزادے مقرن بن عبدالعزیز نے کہا کہ وہ سعودی فرمان روا شاہ عبدا للہ کا خصوصی پیغام لائے ہیں۔ بیان میں پیغام کی تفصیل تو نہیں بتائی گئی لیکن اتنا کہا گیا ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں امن و استحکام کو اپنے ملک جیسا سمجھتا ہے۔ شہزادہ مقرن نے مزید کہا کہ دونوں ممالک دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنا چاہتے ہیں کیونکہ شدت پسندی تعلیمات اسلام کے منافی ہیں۔ | اسی بارے میں ’ امریکہ کی خاطر مروایا جا رہا ہے‘ 02 March, 2008 | پاکستان ’عوام کاخواب چکنا چور کردیا گیا‘24 July, 2008 | پاکستان نواز شریف ملک کے مقبول ترین لیڈر17 July, 2008 | پاکستان نواز اور شہباز پر پھر نیب مقدمات02 September, 2008 | پاکستان سیاست سے فوج کا کردار ختم ہو: نواز28 January, 2008 | پاکستان مشرف آئین بچانے کے لیے تعاون نہیں‘10 November, 2008 | پاکستان ’یو این جانے میں جلدی کی گئی‘12 December, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||