’ امریکہ کی خاطر مروایا جا رہا ہے‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ مشرف حکومت نے عملاً پاکستان میں امریکہ نواز پالیسیاں رائج کی ہوئی ہیں اور پاکستانی فوج اور عوام کو امریکہ کی خاطر مروایا جا رہا ہے۔ نواز شریف نے یہ بات لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں ناموس رسالت کے حوالے سے منعقد کیے گئے قومی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ نواز شریف کا جامعہ نعیمیہ کا یہ دوسرا دورہ تھا۔ اس سے پہلے وہ انتخابات سے قبل جامعہ گئے اور وہاں ڈاکٹر محمد سرفراز نعیمی سے ملاقات کی تھی۔ مسلم لیگ (ن) کے قائد کا کہنا تھا کہ فوج دُشمن کے خلاف لڑنے کے لیے بنائی گئی تھی لیکن فوج کو ملک میں مختلف مقامات پر اُلجھا دیا گیا ہے جس کے نتیجے میں عام شہری اور پاکستانی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔ اُن کے مطابق یہ فوج کے ادارے کے ساتھ زیادتی ہے کہ صدر مشرف اپنے اقتدار کو طُول دینے کے لیے فوج کو استعمال کر رہے ہیں۔ نواز شریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہباز شریف پر سبزاہ زار جعلی پولیس مقابلے کا جوجھوٹا مقدمہ بنایا گیا تھا وہ خارج ہو چکا ہے اور اب شہباز ضمنی انتخاب لڑیں گے اور پہلے کی طرح صوبہ پنجاب کی خدمت کریں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ ناموس رسالت کا تحفظ ہر مسلمان پر فرض ہے اور حکومتی سطح پر ناموس رسالت کی پامالی کرنے والوں کامحاصرہ کریں گے۔ اُن کے بقول اگر پاکستانی قوم خود اعتمادی کا شیوا اپنا لے تو امریکی غلامی سے جان چھوٹ سکتی ہے۔ |
اسی بارے میں تمام ججز کو بحال کریں گے: نواز21 February, 2008 | پاکستان عدلیہ کی بحالی: نواز لیگ کا حلف07 February, 2008 | پاکستان لاپتہ افراد: نواز شریف سے مدد کی اپیل03 February, 2008 | پاکستان سیاست سے فوج کا کردار ختم ہو: نواز28 January, 2008 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||