تمام ججز کو بحال کریں گے: نواز | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ وہ معزول چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری سمیت ساٹھ جج صاحبان جنہوں نے عبوری آئین کے تحت حلف نہیں اٹھایا ان کو بحال کروائیں گے اور خود ان کو ان کے کورٹ روم میں بٹھائیں گے۔ یہ بات سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف نے بلوچستان ہاؤس کے سامنے وکلاء اور سول سوسائٹی کے احتجاج سے مختصر لیکن پرجوش خطاب میں کیا۔ نواز شریف اپنے بھائی سابق وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف کے ہمراہ اچانک احتجاج کی جگہ پہنچے۔ انہوں نے بلوچستان ہاؤس کے سامنے وکلاء اور سول سوسائٹی کے لوگوں کو روکنے کے لیے تعینات پولیس اہلکاروں کو کہا کہ وہ مشرف کا حکم نہ مانیں کیونکہ اب پاکستان کے حالات بدل چکے ہیں۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں سے کہا کہ وہ فوراً ہٹ جائیں اور اگر انہوں نے مشرف کے احکامات مانے تو قوم انہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ میاں نواز شریف نے کہا کہ پولیس کا کام قانون کی حکمرانی کو قائم رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف ایک غیر قانونی اور غیر آئینی صدر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گو مشرف گو کا نعرہ بڑی دیر سے لگ رہا ہے اور ان اس نعرے کی تکمیل کا وقت آپہنچا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ نواز کے قائد نے کہا کہ چند یوم کی بات ہے کہ معزول چیف جسٹس سمیت پی سی او کے تحت حلف نہ اٹھانے والے دیگر ججز جلد بحال ہو جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے حالات اب بدل چکے ہیں اور لوگوں نے جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے خلاف اپنا فیصلہ دے دیا ہے۔ انہوں نے وکلاء اور سول سوسائٹی کو ججز کی بحالی کی تحریک چلانے اور زندہ رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کی جماعت ان کے ساتھ ہے۔ اس سے قبل وکلاء اور سول سوسائٹی کی بڑی تعداد نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نظربند صدر اعتزاز احسن کے گھر سے ججز کالونی کی طرف مارچ کیا تو ان کو بلوچستان ہاؤس کے سامنے پولیس کی بھاری نفری نے روک لیا۔ واضح رہے کہ اعتزاز احسن اپنی لاہور والی رہائش گاہ پر نظر بند ہیں۔اس موقع پر مظاہرین نے شدید نعرہ بازی کی۔ اس کے جواب میں پولیس نے انہیں منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ | اسی بارے میں عدلیہ کی بحالی: نواز لیگ کا حلف07 February, 2008 | پاکستان عدلیہ کی بحالی، وکلاء کا احتجاج جاری11 February, 2008 | پاکستان ویلنٹائن ڈے پر خلیل رمدے ڈے14 February, 2008 | پاکستان اعتزاز کا مشروط رہائی سے انکار20 February, 2008 | پاکستان ’فردِ واحد کے اقدام کو تحفظ نہ دیں‘21 February, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||