اعتزاز کا مشروط رہائی سے انکار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے نظر بند صدر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ انہیں رہائی کی مشروط پیش کش ہوئی تھی جو انہوں نے مسترد کر دی ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنی رہائش گاہ کے سامنے ہونے والے ایک احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب نے انہیں کہا ہے کہ وہ یہ لکھ دیں کہ وہ سیاسی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لیں گے اور جلسے جلوسوں سے خطاب نہیں کریں گے تو انہیں رہا کردیا جائے گا۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ انہوں نے حکومت کی یہ شرط ماننے سے انکار کردیا ہے۔ سول سوسائٹی کے اراکین، وکلاء، ڈاکٹر اور دیگر سینکڑوں افراد بدھ کی شام زمان پارک میں ان کی رہائش گاہ کے سامنے اکھٹے ہوئے اور نعرے بازی کی وہ نعرےلگا رہے تھے’ گو مشرف گو‘، اعتزاز تیرے جانثار بے شمار، اور ’شرم کرو حیا کرواعتزاز کو رہا کرو۔‘ اعتزاز احسن ان سے خطاب کرنے کے لیے احاطے تک آئے تو مظاہرین نے انہیں کندھوں پر اٹھا لیا اور گھر کے باہر لے آئے۔اس موقع پر اعتزاز احسن نے ان کا شکریہ ادا کیا اور حکومت کی پیش کش رد کرنے کے بارے میں بتایا اور کہا کہ اب پرویز مشرف کے دور کا خاتمہ قریب آگیا ہے اور اب سب کے آزاد ہونے کاوقت ہے۔ انہوں نے ججوں اور نظر بند وکلاء رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ دہرایا اور کہا کہ ان کی جدوجہد عدلیہ کی دو نومبر والی پوزیشن تک جاری رہے گا۔ انہوں نے کہا چھیاسی فی صدافراد نےصدر مشرف کو مسترد کردیا ہےاب انہیں خود ہی چلا جانا چاہیے۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر دھاندلی نہ کی جاتی تو مسلم لیگ قاف دس سیٹیں بھی حاصل نہیں کر سکتی تھی۔ انہوں نے کہا عدلیہ اس وقت تک آزاد نہیں ہوسکتی جب تک وہ جج بحال نہیں ہوجاتے جنہیں ان کے بچوں سمیت ان کے گھروں میں قید کر رکھا ہے۔ مظاہرین سے خِطاب کے بعد اعتزاز احسن واپس اپنی رہائش گاہ چلے گئے جسے حکومت پنجاب نے سب جیل قرار دے رکھا ہے۔ | اسی بارے میں اعتزاز کی نظر بندی میں توسیع01 January, 2008 | پاکستان مسلم لیگ(ق) کی شکست وکلاء تحریک کی کامیابی: اعتزاز19 February, 2008 | پاکستان امین فہیم موزوں امیدوار:اعتزاز19 February, 2008 | پاکستان ’پی سی او ججوں کا مکمل بائیکاٹ‘01 February, 2008 | پاکستان اعتزاز احسن کو رہا کر دیا گیا31 January, 2008 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||