اعتزاز کی نظر بندی میں توسیع | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کےصدر اور پیپلز پارٹی کے رہنماء بیرسٹر اعتزاز احسن کی نظربندی میں ایک ماہ کی توسیع کردی ہے۔ اعتزاز احسن کی نظربندی کی معیاد منگل کی شب کو ختم ہو رہی تھی لیکن محکمہ داخلہ کی جانب سے ان کی نظربندی کے احکامات میں ایک ماہ کی توسیع کردی گئی ہے۔ اعتزاز احسن کی اہلیہ بشریْ اعتزاز نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی کہ حکومت پنجاب نے ان کے شوہر کی نظربندی میں توسیع کے نئے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ بشریٰ اعتزاز نےکہا کہ اعتزاز احسن نےاپنی رہائش گاہ کے باہر بینظیر بھٹو کے لیے ہونے والی قرآن خوانی میں شرکت کے لیےمحکمہ داخلہ کو درخواست دی تھی جو مسترد کردی گئی۔ حکومت پنجاب نےعیدالاضحی کےموقع پراعتزاز کی نظربندی تین روز کے لیے معطل کی تھی لیکن حکومت نے چوبیس گھنٹوں کے بعد ہی نظر بندی کی معطلی کے احکامات واپس لے لیے تھے جس بعد اعتزاز احسن کو راولپنڈی کے راستے میں چکری کے مقام پر دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا۔ اعتزاز احسن کی نظربندی میں تین نومبر سے تیسری مرتبہ توسیع کی گئی ہے۔ پہلی مرتبہ اعتزازاحسن کی نظربندی کے احکامات وفاقی حکومت نےجاری کئے تھے لیکن دودسمبر کو حکومت پنجاب نے اعتزاز احسن کی نظربندی کے احکامات جاری کیے جن میں اب تیس دنوں کی توسیع کردی گئی ہے۔ ملک میں ایمرجنسی کے نفاذ کے فوراً بعد گرفتار کیے گئے وکلاء میں اعتراز احسن بھی شامل ہیں۔ ان کو اسلام آباد سے اُس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ اپنے گھر میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ اعتزاز احسن کو گرفتار کرنے کے بعد ایک ماہ کے لیے اڈیالہ جیل میں نظربند کردیا گیا۔ تاہم عام انتخابات میں لاہور کے انتخابی حلقہ سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے لیے ان کو چوبیس نومبر کی رات کو اڈیالہ جیل سے لاہور ان کی رہائش گاہ پر منتقل کردیا گیا تھا اور ان کے گھر کو سب جیل قرار دے دیا گیا۔ اعتزاز احسن کی رہائی کے لیے ان کی اقامت گاہ کے باہر مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ | اسی بارے میں ایک اور بھٹو کا قتل27 December, 2007 | پاکستان یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان27 December, 2007 | پاکستان 2007ء کیسا رہا27 December, 2007 | پاکستان سندھ: ہنگامے، املاک نذر آتش 27 December, 2007 | پاکستان پنجاب: مسلم لیگ قاف پر حملے27 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||