BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 December, 2007, 17:50 GMT 22:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ایک اور بھٹو کا قتل

بے نظیر بھٹو
بے نظیر بھٹو: قاتلانہ حملے میں ہلاک: 27 دسمبر 2007
آج پنڈی کی ایک سڑک پر ایک اور بھٹو کو مار دیا گیا۔ پاکستان کی تاریخ جہاں مختلف جرنیلوں کے مارشل ادوار میں تقسیم ہے تو وہیں بھٹو خاندان کے افراد کے خون سے بھی رنگی ہوئی ہے۔

پچھلے تیس برسوں کے دو مارشل لا ، چار جمہوری دور، دو صدارتی ریفرنڈم اور کئی بد نامِ زمانہ آئینی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ ملک کی کم سے کم دو نسلیں ایک نہیں بہت سی بے نظیروں کے ساتھ جوان ہوئی ہیں۔

جب جنرل ضیا کے مارشل کے زخم ابھی نئے اور ہرے تھے تو بے بس کارکن بس احتجاج کرتیں اور روتی نصرت اور بے نظیر کو دیکھ کر ہی زندہ تھے۔

ذوالفقار علی بھٹو: ’عدالتی قتل‘ اپریل 1979
پھر ایک لمبے عرصے تک بے نظیر دبے اور دبائے ہوئے سیاسی کارکنوں کے لئے ایک امکان بنی رہیں جو انیس سو چھیاسی میں ایک امید بن کر لاہور کے ائرپورٹ پر پہنچیں۔سیاسی لوگ وہ دن یاد کرکے آج بھی کچھ دیر کو اپنا دل بہلا لیتے ہیں۔ جنرل ضیا کے نو سال جھیلنے کے بعد ایک مسکراتی، ہاتھ ہلاتی بےنظیر جب سڑکوں پر نکلی تھی تو ہر ایک نے کم سے کم ایک بار یہ ضرور سوچا تھا کہ اب تو سب کچھ ٹھیک ہوجائے گا۔

جنرل ضیا کی اچانک ہلاکت کے بعد یہ امید اور بھی زور پکڑ گئی اور اب بے نظیر سن اٹھاسی کی پِن اپ رہنما بن کر ابھریں اور کچھ ہی دنوں میں وہ آصف علی زرداری کے ہمراہ ایک حکمران نظر آئیں۔ سندھی اجرک میں ہاتھ ہلاتی بے نظیر کی جگہ اب ایک بہت محتاط اور اپنے امیج سے بہت با خبر بے نظیر نے لے لی۔

اب وہ وزیراعظم بے نظیر تھیں۔

پھر پاکستان کی تجربہ کار اور ہر دم متحرک ایسٹیبلشمنٹ نے کروٹ لی اور اٹھاسی کی کوری اکینو کو نوے کی امیلڈا مارکوس بنا کر پیش کیاگیا۔ جیالوں نے پھر سے نعرہ لگایا کہ فوج نے چلنے نہیں دیا۔ بے نظیر پھر سے سڑکوں پر تھیں اور کارکنوں کے ساتھ لانگ مارچ نے پھر سے کچھ کا دل گرمایا۔

میر مرتضٰی بھٹو: پولیس کے ساتھ جھڑپ میں ’ہلاک‘: 20 ستمبر 1996

ترانوے کے انتخاب کے نتائج کے بعد ایک بار پھر بہت سوں کی صلح کے برعکس بے نظیر نے، جو اب ’وزیراعظم بے نظیر’ کے نعروں کی بازگشت سننے کی عادی ہوچکی تھیں اسلام آباد میں گھر بنایا۔ یہ عجیب دور تھا۔ اب سب نے ایک ایسی بےنظیر کو دیکھا جو ایک فیملی فِگر تھیں۔ ایسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کے تجربے کی جھلک بھی دکھائی دی تو خود ایسٹیبلشمنٹ کا حصہ بھی نظر آئیں۔

بھٹو خاندان اور پاکستانی ایسٹیبلشمنٹ کے بیچ لو ہیٹ کے اس تاریخی ریلیشن شپ نے جب ایک اور موڑ لیا تو ایک طرف بے نظیر اپنی ہی پارٹی کے صدر کے ہاتھوں پھر سے اقتدار سے باہر ہوتی ہوئی نظر آئیں تو دوسری طرف کراچی کے مِڈ ایسٹ ہوسپٹل کے باہر آدھی رات کو ننگے پاؤں زارو قطار روتی ہوئی بے نظیر کو بھی تو سبھی نے دیکھا تھا جو کبھی تو ایک بے بس وزیراعظم نظر آتی تھی تو کبھی غم سے نڈھال بہن۔

مرتضٰی بھٹو کی ہلاکت اور خاندان کی تقسیم کے بعد بے نظیر بہت عرصے تک بیک فٹ پر رہنے کے بعد وہ پھر نواز شریف کے ہمراہ لندن میں چارٹر آف ڈیموکریسی پر دستخط کرتی نظر آئیں اور اس کے بعد سے وہ بس میڈیا پر چھا گئیں۔

جنرل مشرف کے ساتھ پہلے مفاہمت اور پھر انہیں چیلنج کرنے اور ملک کی اہم جماعتوں کو الیکشن کے بائیکاٹ سے روکنے کے بعد بے نظیر اس وقت کے پاکستان کی سیاست میں کلیدی رول ادا کر رہیں تھیں اور الیکشن کے بعد کی صورتحال میں بھی توقع تھی کہ ان کا سیاسی کردار اہم رہے گا۔

منفرد شخصیت
بی بی دو دہائیوں تک سیاست پر چھائی رہیں
منموہن سنگھ، ولادیمیر پوتنعالمی مذمت
’بینظیر بھٹو کا قتل بزدلانہ حرکت تھی‘
بینظیر بھٹوغم اور غصہ
بےنظیر کی ہلاکت، ملک گیر احتجاج
بینظیر بھٹو اسلام آباد میں سنیچر کو ذرائع ابلاغ سے مخاطب سیاست کی رفوگیری
تجزیہ: ممکنہ مفاہمت کی بےنظیر کی شرط
چالیس برس
پی پی پی کے دو رہنما، چار وزرائے اعظم
بینظیر بھٹومشورے اور مجبوریاں
سول سوسائٹی والوں کی بینظیر سے توقعات
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد