بھٹو ہلاکت: عالمی سطح پر مذمت | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی دنیا بھر میں سخت الفاظ میں مذمت کی گئی اور اسے بہت بڑا نقصان قرار دیا گیا ہے۔ بھارت نے بینظیر کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس عمل کو انتہائی ظالمانہ قرار دیا ہے۔ وزیرِاعظم منموہن سنگھ بے نظیر کی جانب سے بھارت کے ساتھ تعلقات بہتر کرنے کی کوششوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ بینظیر برّصغیر کے بہترین حکمرانوں میں سے تھیں۔ برطانیہ نے بینظیر کے قتل کو بے حس دہشت گردوں کی کارروائی قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دہشت گردوں کا راستہ روکنا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ نے بینظیر بھٹو پر حملے کی مذمت کی۔ وزیر خارجہ ڈیوِڈ ملیبینڈ نے پاکستان میں ’تحمل اور یکجہتی‘ کی اپیل کی ہے۔ امریکہ نے بھی اس حملے کی مذمت کی ہے۔ صدر بُش بینظیر کے قتل پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کا ساتھ برقرار رکھنے کا کہا ہے۔ ویٹی کن نے بھی بینظیرکے قتل کو افسوسناک قرار دیا ہے۔ روس نے پاکستانی حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ملک میں قیامِ امن کو یقینی بنائیں۔ فرانس اور اٹلی نے بینظیر بھٹو کے قتل کو انتہا پسندی کا نتیجہ قراردیا ہے۔ فرانس نے بینظیر پر قاتلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ یہ ’قابل نفرت فعل‘ ہے۔ افغانستان کی حکومت نے بینظیر پر قاتلانے حملے کی مذمت کرتے ہوئے اسے ’بربریت‘ قرار دیا۔ افغان صدر حامد کرزئی نے کہا کہ بینظیر کے قاتل پاکستان اور امن کے دشمن ہیں۔ بینظیر بھٹو اور حامد کرزئی نے آج ہی اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔ متحدہ عرب امارات نے پاکستان کی سابق وزیرِ اعظم کے قتل کی مذمت کی ہے۔ متحدہ عرب امارات کے وزیرِ خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہان نے اسے ایک مجرمانہ عمل قرار دیتے ہوئے پاکستانی عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے دشمنوں کے خلاف متحد رہیں۔ مصری سرکاری میڈیا پر جاری ہونے والے بیان میں پاکستانی عوام سے اظہارِ تعزیت کیا گیا ہے اور بینظیرکے قتل کو ظالمانہ کارروائی قرار دیا گیا ہے۔ | اسی بارے میں بینظیر بھٹو قاتلانہ حملے میں ہلاک27 December, 2007 | پاکستان ہنگامے، توڑ پھوڑ، غم و غصے کی لہر27 December, 2007 | پاکستان یہ ٹارگٹ کلنگ ہے: بابر اعوان27 December, 2007 | پاکستان 2007ء کیسا رہا27 December, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||