BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 27 December, 2007, 15:20 GMT 20:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہنگامے، توڑ پھوڑ، غم و غصے کی لہر

بینظیر بھٹو
بینظیر بھٹو کی ہلاکت کی خبر کے بعد ملک بھر سے احتجاج کی خبریں ملیں
بے نظیر بھٹو کے قتل کی اطلاع پہنچتے ہی کراچی میں تمام بازار اور دوکانیں بند ہوگئیں اور رات دیر تک کھلے رہنے والے بازاروں میں اندھیرا چھایا ہوا ہے۔ سندھ کے مختلف علاقوں سے بھی شدید رد عمل کی اطلاعات مل رہی ہیں۔

پورے شہر میں خوف و دہشت کی فضاء ہے۔ سڑکوں پر بھگدڑ ہے اور ٹریفک بھی بے ہنگم ہوگیا ہے۔ سڑکیں جو یکطرفہ ٹریفک کے لیے ہیں وہاں دونوں اطراف سے گاڑیاں آجانے سے صدر سمیت کئی علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہے جبکہ ٹرانسپورٹ گاڑیاں بھی غائب ہوگئی ہیں جس کی وجہ سے سینکڑوں لوگ کئی علاقوں میں پھنس گئے ہیں۔

دوسری طرف شہر کے کئی علاقوں میں ہنگامے پھوٹ پڑے ہیں۔ لیاری، کھارادر، سلاوٹ پاڑے، گرومندر، ڈیفنس، کلفٹن، گلشن اقبال اور گلشن حدید سمیت دیگر کئی علاقوں میں ہوائی فائرنگ ہورہی ہے۔ مشتعل لوگوں کے ہجوم سڑکوں پر نکلے ہوئے ہیں جو دیوانہ وار نعرے لگارہے ہیں۔ پتھراؤ کررہے ہیں اور ٹائروں کو آگ لگارہے ہیں۔

سب سے جذباتی منظر لیاری میں ہے جو جہاں خواتین بھی سڑکوں پر نکل کر سینہ کوبی اور بین کررہی ہیں۔

ملک کے سب سے بڑے شہر میں جابجا ایسی افراتفری ہے جیسے عام طور پر زلزلے یا کسی دوسری قدرتی آف کے بعد نظر آتی ہے۔

شہر کے تشدد زدہ علاقوں سے یہ اطلاعات بھی موصول ہورہی ہیں کہ مشتعل لوگ سرکاری املاک اور گاڑیوں پر پتھراؤ کررہے ہیں اور انہوں نے بعض گاڑیوں کو بھی نذر آتش کردیا ہے۔

اسی بارے میں
2007ء کیسا رہا
27 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد