BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 01 February, 2008, 17:17 GMT 22:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’پی سی او ججوں کا مکمل بائیکاٹ‘

اعتزاز احسن
وکلاء کی جنگ مسلم لیگ قاف سے ہے: اعتزاز احسن
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نےعبوری آئینی حکم کے تحت حلف اٹھانے والےججوں کے مکمل بائیکاٹ کو ایک دن تک محدود کرنے کی فیصلے اتفاق نہ کرتے ہوئے پی سی ججز کے مکمل بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ جمعہ کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت بار کے صدر بیرسٹر اعتزاز احسن نے کی۔

اجلاس کے بعد اخبارنویسوں کو اجلاس کی تفضیلات سے آگاہ کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے اعلان کیا کہ سپریم کورٹ بار نے متقفہ طور یہ پی سی او کے تحت اٹھانے والے ججوں کے مکمل بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے اورصرف صوبہ سندھ کے وکلا کو یہ رعایت دی کہ ستائس دسمبر کو بینظر بھٹو کی ہلاکت کے بعد گرفتار ہونے والے سیاسی کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ بار پی سی او ججز کے مکمل بائیکاٹ کے فیصلے کو تجویز کی شکل میں دو فروری کو پاکستان بارکونسل اور وکلاء نیشنل ایکشن کمیٹی کے اجلاسوں میں پیش کیا جائے گا۔

اعتزاز احسن نے معزول چیف جسٹس افتخار محمد چودھری اور ان کے بچوں کی نظربندی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ سپریم کورٹ بار نے فیصلہ کیا ہے کہ چیف جسٹس کے بچوں کی رہائی کے لیے بھوک ہڑتالی کیمپ لگائے جائیں گے۔

انہوں نےافسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کی تنظیموں اورمغربی سفیروں نے اس معاملہ پر احتجاج نہیں کیا۔

سندھ کے وکلاء کو رعایت
صوبہ سندھ کے وکلاء ستائس دسمبر کو بینظر بھٹو کی ہلاکت کے بعد گرفتار ہونے والے سیاسی کارکنوں کی ضمانت پر رہائی کے لیے پی سی او کے تحت حلف اٹھانے والے ججوں کے سامنے پیش ہوسکتے ہیں۔
اعتزاز احسن

انہوں نے سیاسی جماعتوں پر زور دیاکہ وہ اپنے جلسوں اور جلوسوں میں جسٹس افتخار محمد چودھری اور ان کے بچوں کی نظربندی کے معاملے کواٹھائیں اور سیاسی جماعتیں صرف عدلیہ کی بحالی نہیں بلکہ چیف جسٹس کے بچوں کی فوری رہائی کامطالبہ کریں۔

اعتزاز احسن نے سپریم کورٹ کے سابق جسٹس رانا بھگوان کی نظربندی کی بھر پور مذمت کی

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ وکلاء کو تنہا نہیں رہنے دیں گے اور ان کے بقول ان کی لڑائی مسلم لیگ قاف سے ہے جبکہ باقی جماعتوں کے لیے ان کے دروازے کھلے ہیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ نواز کے صدر شہباز شریف نے بیرسٹر اعتزاز احسن سے ملاقات کی اور وکلا تحریک میں اپنی جماعت کی طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

شہباز شریف نے اعتزاز احسن سے ان کی رہائش گاہ پر سول سوسائٹی کے ارکان سے کہا کہ نواز شریف مسلم لیگ کے تمام امیدواروں سے چھ فروری کو یہ حلف لیں گے کہ وہ منتخب ہونے کے بعد پارلیمان میں عدلیہ کی بحالی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔

ادھر اعتزاز احسن نے اپنی نظربندی ختم ہونے کے بعد جمعہ کی صبح لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان سے خطاب کیا۔ اعتزاز احسن خطاب کے لیے جب لاہو رہائی کورٹ بار پہنچ تو ان کا زبردست استقبال کیا گی۔

مشرف توہین عدالت کے مرتکب
 صدر پرویز مشرف نے اپنے بیرونی ملک دورے میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف جن الزامات کو دہرایا ہے ان الزامات کو سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل بنچ نے متفقہ طور پر مسترد کرچکا ہے اور صدر مشرف کا یہ اقدام توہین عدالت ہے۔
اعتزاز احسن
اعتزاز احسن نے کہا کہ صدر پرویز مشرف اپنے بیرونی ملک دورے میں چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف جن الزامات کو دہرایا ہے ان الزامات کو سپریم کورٹ کے تیرہ رکنی فل بنچ نے متفقہ طور پر مسترد کرچکا ہے اور صدر مشرف کا یہ اقدام توہین عدالت ہے۔

ان کا کہنا ہے اٹھارہ فروری جو انتخابات ہو رہے ہیں ان میں حصہ لینے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ انتخابات میں کس قدر دھاندلی ہوئی ہے۔ ۔ان کے بقول اگر عام انتخابات میں مسلم لیگ قاف کو تیس سے زائد نسشتیں ملتی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور صدر مشرف پر لازم ہے کہ وہ مستعفی ہوں۔

اعتزاز احسن نے کہا کہ وکلاء کی تحریک عدلیہ کی بحالی ، آزادی اور خود مختاری کی ہے اور مستحکم عدلیہ سے ملک میں جمہوریت قائم ہوگی۔

اسی بارے میں
’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘
28 August, 2007 | پاکستان
اعتزاز انتخابات سے دستبردار
12 December, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد