BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 27 October, 2007, 22:26 GMT 03:26 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اعتزاز سپریم کورٹ بار کے صدر

اعتزاز احسن نے وکلاء کی تحریک میں کلیدی کردار ادا کیا تھا
پاکستان کے سینئر وکلاء کی نمائندہ تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے نامور قانون دان اور سابق وزیر داخلہ بیرسٹر اعتزاز احسن کو ایسوسی ایشن کا نیا صدر منتخب کرلیا ہے۔

اعتزاز احسن چیف جسٹس پاکستان مسٹرجسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل رہ چکے ہیں جبکہ ان دنوں صدر جنرل پرویز مشرف کے کاغذات نامزدگی کے خلاف وکلاء کے صدارتی امیدوار جسٹس (ر) وجیہہ الدین کی درخواست کی پیروی کررہے ہیں۔

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے ارکان میں ملک بھر سے پندرہ سو بیس چوٹی کے وکلاء شامل ہیں جن میں ایک ہزار دو سودس وکلاء نے سپریم کورٹ بار کی نئی قیادت کے چناؤ کے لیے ووٹ ڈالے۔

سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے منصب کے لیے ہرسال چاروں صوبوں میں سے ایک صوبے کی باری ہوتی ہے اور اس مرتبہ پنجاب کی باری تھی۔

اعتزاز احسن آٹھ سو چونسٹھ ووٹوں کی تاریخ ساز برتری سے سپریم کورٹ بار کے صدر منتخب ہوئے ہیں۔

سینچر کو ہونے والے انتخابات میں معروف قانون دان حامد خان کی قیادت میں قائم پروفیشنل گروپ کے امیدوار اعتزاز احسن نے ایک ہزار انتالیس ہ ووٹ حاصل کیے جبکہ ان کے مدمقابل امیدوار بیرسٹر ظفراللہ خان ایک سو پچھتر ووٹوں ملے۔

غیر سرکاری نتائج کے مطابق نو منتخب عہدیداروں میں صدر کے عہدے پر اعتزاز احسن جبکہ نائب صدر( پنجاب ) غلام نبی بھٹی، نائب صدر( سندھ ) امدار اعوان ، نائب صدر(سرحد )سعید اختر اور نائب صدر( بلوچستان ) سخی سلطان، سیکرٹری امین جاوید میاں، ایڈیشنل سیکرٹری عبدالرشید اعوان شامل ہیں۔

سیکرٹری خزانہ کے عہدے پر ظہیر قادری پہلے ہی بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

سپریم کورٹ بار کے سابق صدر حامد خان کے پروفیشنل گروپ کے مخالف سرکردہ کسی بھی وکلاء گروپ نے صدارت کے عہدے پر اعتزاز احسن کے مدمقابل باضابطہ طور پر کوئی امیدوار نامزد نہیں کیا تھا۔

سپریم کورٹ بار کے سبکدوش ہونے صدر منیر اے ملک اور پاکستان بارکونسل کے سابق وائس چیئرمین علی احمد کرد کا تعلق بھی پروفیشنل گروپ سے ہے۔

اعتزاز احسن پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ہیں جبکہ پارٹی کے سربراہ بینظیر بھٹو نے اعتزاز احسن کو لاہور کے قومی اسمبلی کے انتخابی حلقہ ایک سو چوبیس پارٹی کاامیدوار نامزد کیا ہے۔

لاہور میں نتائج کے اعلان ہوتے ہی وکلاء نے گو مشرف گو کے نعرے لگائے۔

سپریم کورٹ بار کےنومنتخب صدر اعتزاز احسن نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان نتائج سے یہ اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ انتخابات میں حکومت بری طرح ہار گئی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ صرف میری جیت نہیں بلکہ صدر جنرل پرویز مشرف کی ایک پسپائی ہے۔

ان کے بقول حکومت نے انتخابات کے لیے جتنی کوشش کی تھی اس کے نتائج صدر مشرف کے لیے لحمہ فکریہ ہیں۔

اسی بارے میں
’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘
28 August, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد