’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے معروف سیاستدان اور وکیل چودھری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ بینظیر اور نواز شریف مل کر ہی فوج کو واپس بیرکوں میں بھیج سکتے ہیں۔ منگل کو بی بی سی اردو کے سیربین میں پرگرام ٹاکنگ پوائنٹ کے دوران اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ اے آر ڈی ایک اہم اتحاد اور میثاقِ جمہوریت ایک اہم دستاویز ہے اور پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ اس اتحاد اور اس معاہدے کے حوالے سے اپنا کردار ادا کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ اور پیپلز پارٹی ہی مل کر پاکستان کو ایک ایسے مہذب دور میں لے جا سکتے ہیں جہاں عسکریت پسندی نہ ہو۔ چیف جسٹس کیس کے حوالے سے چودھری اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر انصاف دینے کے بات ہے اور مسئلہ یہ ہے کہ چیف جسٹس آف پاکستان کو اس لیے چلے جانا چاہیے کہ وہ حالیہ عدالتی صورتِ حال کے بعد کسی کو انصاف نہیں دے سکیں گے تو سب سے پہلے جنرل مشرف کو جانا چاہیے
اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 20 جولائی کے بعد عدالتوں نے پہلی بار اپنا وہ کردار ادا کرنا شروع کیا جو انہیں ادا کرنا چاہیے۔ اس سوال کے بارے میں کہ ایسا تاثر مل رہا ہے کہ وہ مسلم لیگ نواز میں شامل ہو رہے ہیں؟ کیونکہ وہ لندن میں ہیں اور بینظیر سے ملاقات کرنے کی بجائے انہوں نے نواز شریف کے ساتھ لنچ کیا ہے،اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ لندن میں ہیں اور انہوں نے محترمہ کے سیکرٹری کو اطلاع دے دی ہے۔ وہ لندن اسی لیے آئے ہیں۔ اعتزاز احسن کے مطابق نواز شریف انہیں ازراہِ مہربانی لنچ پر لےگئے اور شہباز شریف بھی لنچ میں شریک تھے۔ لیکن اس کی وجہ یہ کہ دونوں بھائیوں سے ان کے دیرینہ مراسم ہیں اور انہیں نواز شریف نےاپنا وکیل بھی کیا جس کے بارے میں محترمہ کو بھی علم تھا لیکن اس کا مطلب یہ نہیں وہ مسلم لیگ میں شامل ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں ’مشرف سے ڈیل مہنگی پڑےگی‘28 August, 2007 | پاکستان اعتزاز سپریم کورٹ بار کے امیدوار 11 August, 2007 | پاکستان فیصلہ واضح ہونا چاہیے: اعتزاز19 July, 2007 | پاکستان بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے: اعتزاز07 June, 2007 | پاکستان کوئی خلاف ورزی نہیں ہوئی: اعتزاز27 May, 2007 | پاکستان تشدد کی ذمہ دار حکومت ہے: اعتزاز12 May, 2007 | پاکستان ’اعتزاز کو ملنے دیا جائے‘15 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||