BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 07 June, 2007, 11:56 GMT 16:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے: اعتزاز

اعتزاز احسن چیف جسٹس کے وکلاء کے پینل کی قیادت کر رہے ہیں
چیف جسٹس کے وکیل اعتزاز احسن نے کہا کہ انٹیلینجس ایجنسیوں کے سربراہوں کے حلفیہ بیانوں سے ثابت ہوگیا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔

اعتزاز احسن نے ریفرنس کی کاپیاں وصول کرنے کے بعد کہا ’ہمیں خوشی ہے کہ حلیفہ بیان سامنے آئے ہیں جس سے نہ صرف ہمارے موقف کو تقویت ملی ہے بلکہ ثابت ہو گیا ہے کہ چیف جسٹس کے خلاف صدارتی ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے۔‘


انہوں نے کہا حکومت نے ایک نیا افسانہ گھڑا ہے اور حلف ناموں میں وہ باتیں لکھی ہیں جن کا ریفرنس میں ذکر تک نہیں۔

اعتزاز احسن نے کہا ’اب بلی تھیلے سے باہر آ گئی ہے اور ہم ان الزامات کو عدالت میں اچھی طرح کھنگالیں گے۔‘

اعتزاز احسن نےکہا کہ صدر جنرل مشرف نے گوجرانوالہ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ریفرنس دائر کرنے کے محرکات کچھ اور ہیں جن کا صرف ان کو علم ہے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ جنرل مشرف چیف جسٹس کے ساتھ تنہائی میں ہونے والی ملاقات کی تفصیلات بیان کریں گے لیکن انہوں نے اپنے ماتحتوں کا سہارا لیا ہے اور خود سامنے نہیں آئے ہیں۔

جنرل مشرف نے خود اپنا حلفی بیان دینے سے اجتناب کیا ہے اور یہ بندوقیں اپنے ماتحتوں کے کندھوں پر رکھ دی ہیں جن کو تمام باتوں کا علم بھی نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں اعتزاز احسن نے کہا کہ وہ حلفیہ بیانوں کے جواب دینے کے بارے میں بعد میں فیصلہ کیا جائےگا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد