جولائی میں دوبارہ کراچی آئیں گے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری تین جولائی کو سندھ ہائی کورٹ سے خطاب کرنے کے لیے کراچی آ رہے ہیں۔ سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے صدر اور جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل منیر اے ملک نے بی بی سی کو بتایا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی دعوت قبول کرلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کراچی ویزہ لیکر آرہے ہیں اگر انہیں ایئرپورٹ سے باہر آنے دیا گیا تو وہ ضرور خطاب بھی کریں گے۔ جب ان سے سوال کیا گیا کہ حفاظتی انتظامات کے سلسلے میں حکام سے بات ہوئی ہے تو منیر اے ملک کا کہنا تھا کہ ’’ ہم اس ملک کے عام شہری ہیں اور جسٹس افتخار محمد چودھری اس ملک کے چیف جسٹس ہیں۔‘ واضح رہے کہ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری بارہ مئی کو بھی کراچی تشریف آئے تھے مگر شہر میں شدید ہنگامہ آرائی کی وجہ سے وہ سندھ ہائی کورٹ بار کو خطاب کرنے نہیں آسکے تھے۔ اسی روز ہونے والی ہنگامہ آرائی چار روز تک جاری رہی تھی جس میں چالیس سے زائد افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری تین جولائی کو کراچی آرہے ہیں ، اس روز سندھ ہائی کورٹ میں بارہ مئی کے واقعات کے بارے میں درخواستوں کی سماعت بھی ہونی ہے۔ | اسی بارے میں تنظیمیں فائرنگ کا نوٹس لیں: متحدہ21 May, 2007 | پاکستان ’ہڑتال تو ہو گی، فیصلہ جمعہ کو‘ 21 May, 2007 | پاکستان کراچی کی روشنیاں لوٹادی جائیں:اسفندیارولی 23 May, 2007 | پاکستان کراچی میں دو بچیاں زیادتی کے بعد قتل 25 May, 2007 | پاکستان بارہ مئی واقعے کے پٹیشنر لاپتہ06 June, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||