BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 21 May, 2007, 15:36 GMT 20:36 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ہڑتال تو ہو گی، فیصلہ جمعہ کو‘

کراچی 12 مئی
ہڑتال کی اپیل بارہ مئی کو کراچی میں ہونے والے تشدد کے خلاف کی گئی ہے
کراچی کے ایوان تجارت و صنعت نے پختون ایکشن کمیٹی سے 25 مئی سے تین روزہ ہڑتال کی کال واپس لینے کی درخواست کی ہے جبکہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی نے ایکشن کمیٹی سے تین دن کے بجائے ایک دن کی ہڑتال کرنے کی اپیل کی ہے۔

پختون ایکشن کمیٹی کے سربراہ شاہی سید کا کہنا ہے کہ ہڑتال کی کال تو واپس نہیں لی جائے گی البتہ اس بات پر غور کیا جاسکتا ہے کہ تین دن کی ہو یا ایک دن کی۔ انہوں نے کہا کہ بدھ کو ایکشن کمیٹی کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں اس پر غور کیا جائے گا۔

پیر کو جاری کردہ ایک بیان میں ایوان تجارت و صنعت کے ترجمان نے کہا کہ ہڑتال اور مظاہروں جیسے جمہوری طریقوں کے ذریعے احتجاج ریکارڈ کرانا ہر شہری اور جماعت کا بنیادی حق ہے لیکن 12 مئی کے واقعات نے کراچی کی شہریوں کو بری طرح متاثر کیا ہے اور مزید تین دن کی ہڑتال سے ملک کی معیشت اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے افراد پر منفی اثر پڑے گا۔

ترجمان نے کہا کہ 12 مئی کو جس بہیمانہ انداز میں لوگوں کو قتل کیا گیا اس سے کراچی کا سماجی تشخص داغدار ہوا ہے اور جو نامعلوم افراد اس میں ملوث تھے وہ کراچی اور پاکستان کو ترقی کرتا دیکھنا نہیں چاہتے۔

ترجمان نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کراچی کو لسانیت کا شہر ظاہر کرنا چاہتے ہیں تاہم یہاں کے شہری اس بات کو تسلیم نہیں کرتے کہ کراچی لسانی تشدد کی بھینٹ چڑھ گیا ہے۔

ترجمان نے کہا ہے کہ لوگوں کے زخموں کو بھرنے کا عمل فوری شروع ہونا چاہیے اور یہ مختلف سیاسی رہنماؤں اور فکرمند شہریوں پر منحصر ہے کہ وہ یہ عمل کب شروع کرتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ’پختون ایکشن کمیٹی مذاکرات کے ذریعے اور اس بات کو یقینی بناکر کہ معاشی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھنے میں پہل کرسکتی ہے‘۔

ایک دن کی ہڑتال، وکلاء ساتھ دیں گے
 ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے سیکرٹری جنرل نعیم قریشی نے پختون ایکشن کمیٹی کے سربراہ شاہی سید سے اپیل کی ہے کہ وہ تین کے بجائے ایک دن کی ہڑتال کی کال دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کی ہڑتال میں وکلاء بھی ان کا ساتھ دیں گے

ترجمان نے اس سلسلے میں عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی اور پشتون خواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ہڑتال کی کال منسوخ کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

ترجمان نے صوبے کے گورنر اور وزیر اعلی سے مطالبہ کیا ہے کہ تمام لسانی گروہوں کی جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے۔

ترجمان نے تمام سیاسی قوتوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ 12 مئی کے واقعات سے سیاسی فائدہ اٹھانے کے بجائے اپنی توانائیاں کراچی میں امن و آشتی کے لئے بروئے کار لائیں۔

بی بی سی کے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق کراچی چیمبر آف کامرس کے صدر مجید عزیز کا کہنا ہے بارہ مئی سے ساڑہ تین روز ہڑتال کی وجہ سے تاجروں کو بھاری نقصان ہوا ہے، اب مزید تین روز ہڑتال کی اپیل کی گئی ہے، اس میں سنیچر کا دن ایسا ہوتا ہے جب درآمد کے لیے لوڈنگ ہوتی ہے۔ غیر ملکی خریدار جب ایسی صورتحال دیکھتے ہیں تو یہ سوچتے ہیں کہ ہم مقرر وقت پر آرڈر پورا بھی کرسکیں گے یا نہیں۔ ان کے مطابق اس کا منفی اثر پڑتا ہے۔

چیمبر کے صدر مجید عزیز کا کہنا تھا کہ کراچی میں جی ڈی پی کی مد میں فی گھنٹہ پچاس کروڑ کا نقصان ہوتا ہے اگر اس میں غیر رجسٹرڈ کاروبار کو بھی شامل کیا جائے تو پھر یہ نقصان اسی کروڑ روپے فی گھنٹہ ہوجاتا ہے۔

ان کے مطابق ملکی معشیت میں کراچی کا ستر فیصد حصہ ہے اگر کراچی جلتا ہے تو پاکستان جلتا ہے اور اگر کراچی بند ہوتا ہے تو ملک بند ہوتا ہے۔

دریں اثناء ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کراچی کے سیکرٹری جنرل نعیم قریشی نے پختون ایکشن کمیٹی کے سربراہ شاہی سید سے اپیل کی ہے کہ وہ تین کے بجائے ایک دن کی ہڑتال کی کال دیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک دن کی ہڑتال میں وکلاء بھی ان کا ساتھ دیں گے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد