BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 12 May, 2007, 10:17 GMT 15:17 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں ہنگامے، چونتیس ہلاک

کراچی میں ہنگامے
ڈرگ روڈ کے علاقے میں فائرنگ کا سلسلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی کراچی آمد اور شہر میں ایم کیو ایم کی ریلی کے موقع پر فائرنگ کے مختلف واقعات میں کم از کم چونتیس افراد ہلاک اور ایک سو چالیس کے قریب زخمی ہوگئے ہیں۔

کراچی کے جناح ہسپتال میں سترہ، لیاقت ہسپتال میں چھ ، عباسی شہید ہسپتال میں پانچ، سٹیل ٹاؤن میں دو اور سول ہسپتال میں چار لاشیں پہنچائی گئی ہیں۔

ہلاک ہونے والوں کی اکثریت شاہراہ فیصل پر فائرنگ کے واقعات میں گولیوں کا شکار ہوئے ہیں۔ شہر میں ہنگاموں کے دوران تین درجن کے قریب گاڑیوں کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔

کراچی ائرپورٹ کے نزدیک ڈرگ روڈ کے علاقے میں ایم کیو ایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ آدھے گھنٹے تک جاری رہا اور اس واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت ہوئے۔ اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں سنی تحریک کے رہنما سہیل قادری اور مسلم لیگ (ن) کے دو کارکن بھی شامل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے پارلیمانی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ ان کی تنظیم کے چار ارکان بھی فائرنگ سے ہلاک ہوئے ہیں۔ بی بی سی سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت کے ہلاک ہونے والے چار کارکنوں میں فدا خان، عمر خان، ملنگ خان اور جہانزیب شامل ہیں۔

شاہراہ فیصل پر ایدھی ایمبولینس کا ایک ڈرائیور بھی ہلاک ہوا ہے۔ فیصل ایدھی کے مطابق’ ڈرائیور ایک زخمی کو لیکر آرہا تھا تو اس پر فائرنگ کی گئی‘ ۔ ایدھی کے ذرائع کا کہنا ہے شاہراہ فیصل پر ڈرگ روڈ کے علاقے میں فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہونے والے ایک شخص کی لاش جناح ہسپتال پہنچائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق رفاہی ادارے ایدھی کے چیف رضاکار رضوان ایدھی کو بھی مسلح افراد نے یرغمال بنایا۔ بی بی سی اردو کے رابطہ کرنے پر وہ صرف اتنا کہہ سکے کہ ’اس وقت میں نرغے میں ہوں۔ لڑکوں کی گنیں ہمارے اوپر ہیں آپ تھوڑی دیر بعد فون کریں۔کالا پل کے قریب پھنسا ہوا ہوں۔ پلیز پلیز پلیز تھوڑی دیر بعد فون کریں، ہمارے ڈرائیور کو بھی ماردیا ہے‘۔

کراچی سے نامہ نگار ریاض سہیل کے مطابق وکلاء کا ایک جلوس ایم اے جناح روڈ سے گزرتے ہوئے جب لائٹ ہاؤس کے قریب پہنچا تو نامعلوم افراد کی طرف سے اس پر پتھراؤ کیا گیا۔ جس سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر جاوید افتخار قاضی کے مطابق بیس سے زائد وکلاء زخمی ہوئے ہیں۔

گولیاں لگنے سے زخمی ہو کر دس افراد ہسپتال پہنچے ہیں

وکلاء تنظیمیں الزام لگا رہی ہیں کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں نے بار ایسوسی ایشننز کے دفاتر کا گھیراؤ کیا ہوا ہے اور وکلاء اور سیاسی کارکنوں کو ادھر جانے نہیں دیا جا رہا جبکہ بار ایسوسی ایشن میں خواتین وکلاء کے لیے مخصوص چیمبر کو بعض نامعلوم افراد نے پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی ہے۔

وکلاء کے احتجاج کے بعد سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس صبیح الدین احمد نے آئی جی سندھ پولیس، ہوم سیکرٹری اور سی سی پی او کراچی کو طلب کیا اور جب سی سی پی او اظہر فاروقی جب ہائی کورٹ کی عمارت میں داخل ہوئے تو وکلاء نے انہیں گھیرے میں لے کر نعرے بازی کی۔

وکلاء تنظیموں کا کہنا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحت حالات خراب کیے جا رہے ہیں۔چیف جسٹس کے چیمبر میں موجود سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے رکن یٰسین آزاد نے صحافیوں کو بتایا کہ سی سی پی او نے سندھ ہائی کورٹ کے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے معذوری کا اظہار کر دیا ہے۔

کراچی میں پندرہ ہزار سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے جبکہ ریلیوں کے موقع پر امن و امان کی صورتحال پر قابو پانے کے لیے کراچی شہر کو تین سکیورٹی زونز میں تقسیم کیا گیا ہے اور شہر کے سترہ مقامات کو انتہائی حساس علاقہ قرار دیا گیا ہے۔

سنیچر کو کراچی اور ملک کے مختلف شہروں کے درمیان چلنے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں جس سے مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔نجی فضائی کمپنی ائر بلیو کے اہلکار محمد ندیم نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی کمپنی نے کراچی آنے اور جانے والی چودہ پروازیں منسوخ کی ہیں جس کی وجہ کراچی ائیرپورٹ کی ناکہ بندی ہے۔

فوجی اہلکار ائرپورٹ ڈیوٹی پرکراچی خاموش
چیف جسٹس کی آمد پر حفاظتی انتظامات
اسلام آباد پولیساسلام آباد: سٹیج تیار
صدر مشرف کے جلسے کے تمام انتظامات مکمل
کراچیلمحہ بہ لمحہ
مختلف علاقے میں موجود ہمارے رپورٹرز سے
چیف جسٹس کا پوسٹرریلی پر ریلی
کراچی میں جوش اورخوف ساتھ ساتھ
اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد