منیر اے ملک کے گھر پر فائرنگ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی میں نامعلوم افراد نے غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کے وکیل کے گھر پر فائرنگ کی ہے۔ غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چوھدری کے وکیل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر منیر اے ملک کی کراچی میں واقع رہائش گاہ پر جمعرات کی علی الصبح نامعلوم افراد نے گولیاں چلائیں۔ ’12 مئی کو چیف جسٹس کراچی آ رہے ہیں۔ شاید یہ ایک وارننگ ہے۔ کیونکہ پہلے ہی ٹی وی پر ایسی خبریں نشر ہوئی ہیں جن میں حکومتِ سندھ نے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری سے کہلوایا ہے کہ چیف جسٹس کراچی نہ آئیں کیونکہ وہاں تصادم کا امکان ہے۔ ’اس کے علاوہ ایسی بھی خبر تھی کہ 12، 15 دہشت گرد پکڑے گئے ہیں جو چیف جسٹس کی ریلی کو خراب کرنے والے تھے۔‘ انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کراچی ضرور آئیں گے اور ان کی سکیورٹی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ ’اور اگر کوئی بھی تشدد ہوتا ہے تو ہم حکومت کو ذمہ دار ٹھہرائیں گے۔‘ خبر رساد ادارے اے پی کے مطابق منیر اے ملک کے گھر پر 15 گولیاں چلائی گئیں جن میں سے دو گولیاں بالائی منزل کے اس کمرے کی دیوار میں لگیں جہاں منیر اے ملک کی بیٹی کمپیوٹر پر کام کر رہی تھیں۔ تاہم فائرنگ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ | اسی بارے میں سِیل دفتر کی سِیل توڑ دینے کا حکم09 May, 2007 | پاکستان ممبرانِ عدلیہ کن باتوں پر ناراض؟09 May, 2007 | پاکستان ’جسٹس افتخار دورہ ملتوی کر دیں‘09 May, 2007 | پاکستان جسٹس سےیکجہتی کےلیےکراچی کاسفر09 May, 2007 | پاکستان ’حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں‘09 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||