’جسٹس افتخار دورہ ملتوی کر دیں‘ | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ حکومت نے کہا ہے کہ 12 مئی کو کراچی میں دہشت گردی اور خون خرابے کا امکان ہے لہذا چیف جسٹس افتخار چودھری اپنی آمد کا پروگرام ملتوی کر دیں۔ سندھ کے محکمہ داخلہ کے سیکریٹری غلام محمد محترم نے سپریم کورٹ کے رجسٹرار کے نام ایک خط میں ان خدشات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارہ مئی کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری سندھ ہائی کورٹ بار کو خطاب کرنے کے لیے آ رہے ہیں۔ اس دن اپوزیشن اور حکومت میں شامل تمام جماعتوں نے مقابلے میں ریلیاں نکالنے کا اعلان ہے۔ اس لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی رائے ہے کہ اس موقع پر مسلح تصادم اور خون خرابہ ہونے کا خدشہ ہے اور اس صورتحال کا دہشت گرد عناصر بھی فائدہ لے سکتے ہیں۔ محکمہ داخلہ کے مطابق جب چیف جسٹس ایئرپورٹ سے باہر آئیں گے تو مختلف جگہوں پر سیاسی لوگ انہیں اپنے مفادات کے لیے روکیں گے جس سے معزز چیف جسٹس کی ساکھ پر اثر پڑ سکتا ہے۔ اس خط میں بتایا گیا ہے کہ سنیچر معمول کے کام کاج کا دن ہے اور اس دن ائرپورٹ کا راستہ بلاک ہونے سے ٹریفک متاثر ہوسکتی ہے۔ خط کے مطابق کراچی ایک صنعتی حب ہے جہاں امن امان کی بہتر صورتحال کے بعد سرمایہ کاری میں اصافہ ہوا ہے۔ سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ عظیم تر قومی مفاد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے چیف جسٹس کا یہ دورہ ملتوی کیا جائے مگر اس خط میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ حکومت کی یہ بھرپور کوشش ہوگی کہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار سے درخواست کی گئی ہے کہ سندھ حکومت کی تشویش سے معزز چیف جسٹس کو آگاہ کیا جائے۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ کے مشیر وسیم اختر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے پولیس نے کچھ لوگوں کو اسلحہ سمیت گرفتار کیا ہے جو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آمد کے موقع پر کسی کارروائی کا ارادہ رکھتے تھے۔ واضح رہے کہ بارہ مئی کو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی کراچی آمد کے موقعے پر اپوزیشن میں شامل جماعتوں نے بھرپور استقبال کا اعلان کیا ہے جبکہ متحدہ قومی موومنٹ بھی اسی دن ریلی نکالنے کا اعلان کر چکی ہے۔ |
اسی بارے میں ممبرانِ عدلیہ کن باتوں پر ناراض؟09 May, 2007 | پاکستان اب نہ بحث نہ تبصرے نہ نعرے،سب توہینِ عدالت09 May, 2007 | پاکستان سِیل دفتر کی سِیل توڑ دینے کا حکم09 May, 2007 | پاکستان ’حکومت کے ساتھ کوئی رابطہ نہیں‘09 May, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار، ایم ایم اے کا فیصلہ08 May, 2007 | پاکستان عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ ملتوی08 May, 2007 | پاکستان احتجاج کی بجائے یومِ عزم08 May, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||