عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ ملتوی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
سندھ کے وکلاء نے سپریم جوڈیشل کونسل میں سماعت کے موقع پر عدالتوں کے مکمل بائیکاٹ کو ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مزید لائحۂ عمل طے کرنے کے لیے گیارہ مئی کو اسلام آباد میں وکلاء کا اجلاس ہوگا۔ سندھ ہائی کورٹ اور کراچی کے صدر ابرار الحسن اور افتخار جاوید قاضی نے منگل کو ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے جوڈیشل سپریم کونسل کی کارروائی روکنے کے بعد وکلاء تنظیموں نے عدالتی بائیکاٹ ملتوی کر دیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بارہ مئی کو جسٹس افتخار کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔ وہ بارہ بجے دوپہر کو قائداعظم انٹرنیشنل ائر پورٹ پہنچیں گے جہاں سے انہیں جلوس کی صورت میں ملیر بار لے جایا جائے گا۔ وکلاء رہنماؤں نے اندرون سندھ کے وکلاء سے ملیر بار پہنچے کی اپیل کی اور بتایا کہ ملیر بار سے جلوس کے ساتھ جسٹس افتخار بانی پاکستان محمد علی جناح کے مزار پر حاضری دینے پہنچیں گے۔ ابرار الحسن نے بتایا کہ چیف جسٹس کراچی بار کے استقبالیہ میں شریک ہونے کے بعد سندھ ہائی کورٹ کی پچاس سالہ تقریبات کی اختتامی تقریب میں شریک ہوں گے۔ دوسری جانب اسی روز حکومت میں شامل متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے بھی عدلیہ کی آزادی کے لیے ریلی نکالنے کا اعلان کیا گیا ہے جس میں بھی صوبے بھر سے متحدہ کے کارکنوں اور حامیوں کی شرکت متوقع ہے۔ سندھ ہائی کورٹ بار کے صدر ابرار الحسن کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موؤمنٹ کو وکلاء کے احتجاج میں شامل ہونا چاہیے۔ متحدہ قومی موؤمنٹ کی جانب سے ریلی کے روٹ کا اعلان تو نہیں کیا گیا مگر ماضی میں متحدہ کی جانب سے ایم اے جناح روڈ پر ہی ریلیاں نکالی گئی ہیں اور چیف جسٹس افتخار چودھری کے قافلے کا روٹ بھی وہ ہی ہے۔ ابرار الحسن کا کہنا تھا کہ انہوں نے سندھ حکومت کو وکلاء کے جلوس کے روٹ کے بارے میں خط لکھ کر آگاہ کر دیا ہے۔ اے آر ڈی اور جماعت اسلامی کی جانب سے بھی چیف جسٹس کے استقبال کا اعلان کیا گیا ہے۔ جسٹس افتخار چودھری کے لاہور کے دورے کے دن بھی متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ریلی نکالی گئی تھی اور نئوں کوٹ میں صدر مشرف نے جلسے کو خطاب کیا تھا۔ اس روز سندھ میں تین ٹی وی چینلز کی نشریات بھی معطل ہوگئی تھیں۔ اس مرتبہ بھی جسٹس افتخار کی کراچی آمد کے موقع پر صورتحال کشیدہ پائی جاتی ہے۔ |
اسی بارے میں افتخار چودھری کی درخواست، بڑا بینچ28 April, 2007 | پاکستان چودہ رکنی فل کورٹ: سماعت چودہ مئی سے08 May, 2007 | پاکستان فل کورٹ کی ہیئت کیا ہوسکتی ہے؟07 May, 2007 | پاکستان جوڈیشل کونسل کی کارروائی معطل07 May, 2007 | پاکستان بدسلوکی کیس میں فیصلہ محفوظ08 May, 2007 | پاکستان افتخار: حکومتی وکلاء کا انکار03 April, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار کا مقدمہ اور مقدمے 22 March, 2007 | پاکستان یوم تاسیس: جسٹس افتخار مدعو19 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||