BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 19 March, 2007, 15:23 GMT 20:23 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
یوم تاسیس: جسٹس افتخار مدعو

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری
وکلاء جسٹس افتخار کو ہی چیف جسٹس تسلیم کرتے ہیں: سینئر وکیل ابرار الحسن
کراچی میں تئیس مارچ کو سپریم کورٹ کے یومِ تاسیس کی اختتامی تقریب اس لحاظ سے اہمیت کی حامل ہوگئی ہے کہ اس میں جسٹس افتخار محمد چودھری، موجودہ چیف جسٹس جاوید اقبال اور جسٹس بھگوان داس مدعو ہیں۔

اگر حکومت نے مداخلت نہیں کی تو چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی جبری رخصتی کے بعد یہ پہلی تقریب ہوگی جس میں یہ تینوں جج صاحبان ایک ساتھ شریک ہوں گے ۔

سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر سینئر وکیل ابرار الحسن نے بی بی سی کو بتایا کہ ان کی پیر کی صبح جسٹس افتخار محمد چودھری سے بات ہوئی ہے، انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ اس تقریب میں ضرور شریک ہوں گے۔

انہوں نے بتایا کہ چیف جسٹس کو کئی دن قبل یہ دعوت دی گئی تھی جو انہوں نے قبول کرلی تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ وکلاء افتخار محمد چودھری کو ہی چیف جسٹس تسلیم کرتے ہیں، وہ اسی حیثیت میں ہی تقریب میں شریک ہوں گے جبکہ جاوید اقبال وقتی چیف جسٹس ہیں وہ خود بھی یہ ہی کہتے ہیں۔

ابرار الحسن نے بتایا کہ تئیس مارچ انیس سو چھپن کو یہاں آئین کا نفاذ کیا گیا تھا اور اس وقت سپریم کورٹ تشکیل دی گئی تھی۔

ابرار الحسن ایڈووکیٹ سے جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا حکومت جسٹس افتخار کو اس تقریب میں شریک ہونے کی اجازت دے گی، تو ان کا کہنا تھا کہ حکومت تو کہہ رہی ہے کہ وہ بالکل آزاد ہیں، ان پر کوئی پابندی نہیں ہے۔

واضح رہے کہ جسٹس بھگوان داس کی بائیس مارچ کو پاکستان آمد متوقع ہے اور بھارت سے پرواز کراچی ایئرپورٹ پر آتی ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد