کئی جج مستعفی، مظاہرے اور ہڑتالیں جاری | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
لاہور ہائی کورٹ کےایک جج اور صوبہ سندھ میں نصف درجن سول ججوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی ’جبری رخصتی‘ پر احتجاجاً استعفے دے دیئے ہیں جبکہ ملک کے مختلف حصوں سے وکلاء کے احتجاج اور عدالتوں کے بائیکاٹ کی خبریں موصول ہو رہی ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ کے جج جواد خواجہ کے استعفے کا اعلان ہائی کورٹ بار کے صدر احس بھون نے کیا اور جواد خواجہ کے قریبی رشتہ داروں نے بھی اس خبر کی تصدیق کی۔ تاہم سرکاری طور پر ابھی تک ان کے استعفے کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے بی بی سی کو بتایا کہ انہیں جج کے عملہ نے آگاہ کیا ہے کہ انہوں نے اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا ہے اور اپنی سرکاری گاڑی کی بجائے نجی کار میں گھر چلے گئے ہیں۔ جج کے کمرہ کو تالا لگا ہوا ہے اور وہاں موجود چند وکلا نے بتایا کہ ان کے مقدمات کی جج کے سامنے سماعت ہونا تھی جو نہیں ہوسکی۔ تاہم لاہور ہائی کورٹ کے سرکاری ترجمان کوئی تردید یا تصدیق جاری کرنے سے گریز کررہے ہیں۔ لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا کہ بار نے منگل کی صبح جج کو بار کے اجلاس سے خطاب کرنے کی دعوت دے دی ہے۔ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے سوموار کو ملک بھر کے ٹرانسپورٹروں، تاجروں اور زندگی کے دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والے افراد سے درخواست کی ہے کہ وہ اکیس مارچ کو چیف جسٹس سے کیے گئے سلوک کے خلاف وکلاء کے احتجاج میں شامل ہوکر ہڑتال کریں۔ پنجاب کے ایک سول جج پہلے ہی استعفی دے چکے ہیں۔ دوسری جانب کراچی میں ہائی کورٹ بار کے صدر افتخار جاوید قاضی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو پانچ سول ججوں کے استعفے کے بارے میں اطلاع دی۔ متعلقہ سیشن ججوں کے دفاتر نے پانچوں ججوں کے استعفے موصول ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔ کراچی بار کے صدر جاوید قاضی کے دعوے کے مطابق استعفے دینے والوں میں ضلع کراچی شرقی کے اللہ بچاؤ گبول، اشرف یار خان اور مصطفی صفوی جبکہ ضلع کراچی سینٹرل کے اسد شاہ راشدی اور ملک احسان شامل ہیں۔
پنوں عاقل میں ضلعی جج راجیش چندر راجپوت نے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے جسٹس افتخار چودھری کی معطلی کے علاوہ اپنے استعفے میں چیف جسٹس اور ان کے خاندان کی حراست پر بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اُدھر کراچی شہر میں وکلاء نے پیر کو بھی عدالتی کارروائی کا مکمل بائیکاٹ کیا اور سٹی کورٹ میں علامتی بھوک ہڑتال کی۔ کراچی بار ایسوسی ایشن نے پریس کلب اور سندھ ہائی کورٹ تک جلوس نکالا۔ پشاور سے ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ صوبہ سرحد میں بھی وکلاء کا احتجاج جاری ہے اور پشاور ہائی کورٹ کے باہر وکلاء نے بھوک ہڑتالی کیمپ بھی لگایا۔ |
اسی بارے میں ’احترام ہے اسی لیے کونسل کو بھیجا‘15 March, 2007 | پاکستان ’چیف جسٹس یا اے کلاس قیدی‘ 15 March, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار جبری چھٹی پر17 March, 2007 | پاکستان ہڑتال، بائیکاٹ اور مظاہرے جاری18 March, 2007 | پاکستان جسٹس افتخار پر پابندیاں برقرار17 March, 2007 | پاکستان احتجاج، گرفتاریاں: صدارتی ریفرنس کی سماعت آج16 March, 2007 | پاکستان سڑکوں پر ناکے، لوگوں پہ شیل16 March, 2007 | پاکستان ’عوام کا جن‘16 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||