BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 15 March, 2007, 15:20 GMT 20:20 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
’ریفرنس کا فیصلہ حلف ناموں پرہوگا‘

صدر پرویز مشرف
صدر مشرف نے جسٹس افتخار کو نو مارچ کو عہدے سے معطل کردیا تھا
صدر پرویز مشرف کی طرف سے چیف جسٹس کے خلاف ریفرنس کی کامیابی کا انحصار چند سرکاری افسران کے حلف ناموں پر ہو گا۔

جنرل مشرف کی طرف سے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف دائر ریفرنس کو ابھی تک خفیہ رکھا گیا ہے اور سپریم جوڈیشل کونسل کے ممبران اور چند حکومتی وکلاء کے علاوہ کسی کو اس ریفرنس کی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں۔


سرکاری ذرائع سے حاصل کی جانی والی معلومات کے مطابق حکومت جسٹس افتخار کے بیٹے کی ترقی کو بنیاد بنا کر یہ ثابت کرنے کی کوشش کرے گی کہ انہوں نے بطور چیف جسٹس اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھایا ہے اوروہ اس عہدے پر فائز رہنے کے اہل نہیں ہیں۔

تحریری ثبوتوں کی عدم موجودگی میں حکومتی وکلاء سرکاری افسران کو بطور گواہ پیش کریں گے اور وہ اپنے حلفیہ بیان میں سپریم جوڈیشل کونسل کو بتائیں گے کہ انہوں نے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کے کہنے پر ان کے بیٹے کی ترقی کے احکامات جاری کیے ہیں۔

جسٹس افتخار محمد چودھری کے بیٹے ڈاکٹر ارسلان صوبائی محکمہ صحت میں ملازم تھے جہاں سے ان کو فیڈرل انویسٹگیش ایجنسی (ایف آئی اے) میں تعینات کیا گیا اور بعد میں ان کو سپرنڈنٹ پولیس کے طور تربیت دلائی گئی۔

صدراتی ریفرنس کے دائر کیے جانے کے بعد سرکاری میڈیا ایڈوکیٹ نعیم بخاری کے کھلے خط کو صدراتی ریفرنس کے اہم نکات کے طور پر پیش کر رہا ہے۔

نعیم بخاری کے خط میں جن چار افراد کا نام ہے وہ تمام اس کے مندرجات سے متفق ہونے کی تردید کر چکے ہیں جن کو اب حکومت گواہ کے طور پر بلانے کا خطرہ مول نہیں لے گی۔

سرکاری ملازم بطور گواہ
 سرکاری ملازمین کو بطور گواہ پیش کر کے جسٹس افتخار محمد چودھری کو ان کےعہدے سے برطرف کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہیلی کاپٹروں اور سرکاری جہاز کو استعمال کرنے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو بطور گواہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

اس خط میں مشہور وکیل فخر الدین جی کے ا یک مقدمے کا بھی ذکر ہے جس میں یہ تاثر دیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ شفاف انداز میں نہیں کیا گیا تھا۔ فخرالدین جی ابرہیم کا کہنا ہے کہ ایڈوکیٹ نعیم بخاری نے مقدمے کوخارج کرنے کا غلط معنی نکالا ہے اور وہ نہیں سمجھتے کہ اس میں مالی بد عنوانی کا کوئی عنصر موجود ہے۔

حکومت کے پاس جسٹس افتخار محمد چوہدری کی طرف سے کوئی ایسی تحریری ثبوت موجود نہیں ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہو کہ انہوں نے اپنے بیٹے کو ترقی دلانے کے لیے حکومت کو کہا تھا۔

سرکاری ملازمین کو بطور گواہ پیش کر کے جسٹس افتخارمحمد چودھری کو ان کےعہدے سے برطرف کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ہیلی کاپٹروں اور سرکاری جہاز کو استعمال کرنے کے الزام کو ثابت کرنے کے لیے وزیراعلیٰ سندھ کو بطور گواہ پیش کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

صدرجنرل مشرف کی طرف سے جسٹس افتخار کے خلاف ریفرنس دائر ہونے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ نے متعدد پریس کانفرنسوں کا انعقاد کر کے صدراتی الزامات کی تائید کی ہے اور کہا کہ اگر ان کو بلایا گیا تو وہ سپریم جوڈیشل کونسل کو بتائیں گے کہ چیف جسٹس نے انہیں مجبور کیا تھا کہ وہ انہیں ہیلی کاپٹر مہیا کریں۔

مشرف کی تصویر نذر آتشوکلاء ہڑتال، مظاہرے
جسٹس افتخار کی معطلی پر پیر کو ہڑتال ہوئی
جسٹس افتخارچیف جسٹس معطل
جسٹس افتخار کی جگہ جسٹس جاوید کا تقرر
’شبہے کا وقت‘
کابینہ وہ گھوڑا جسے جب چاہیں، ہانک دیں
جسٹس افتخار چودھری’ ناروا سلوک‘
جسٹس افتخار سے پولیس کے ناروا سلوک کا نوٹس
’اے کلاس قیدی‘
’جسٹس افتخار کو قیدی کی طرح رکھا جا رہا ہے‘
جسٹس رانا بھگوان داس’لکھنؤ PCO‘
’جسٹس بھگوان داس PCO سے فون کرتے ہیں‘
عام آدمی کا جج
چیف جسٹس افتخار اور چھوٹے مسائل کا حل
اسی بارے میں
چیف جسٹس آف پاکستان معطل
09 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد