BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 08 May, 2007, 07:56 GMT 12:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فل کورٹ: سماعت چودہ مئی سے

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری
فل کورٹ کی تشکیل کے لیےگزشتہ روز سپریم کورٹ میں بحث ہوئی تھی
قائم مقام چیف جسٹس رانا بھگوان داس نے سپریم کورٹ کا فل کورٹ تشکیل دے دیا ہے جو چودہ مئی سے روزانہ صدر مشرف کے خلاف غیر فعال چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی آئینی درخواست کی سماعت کرے گا۔

قائم مقام چیف جسٹس نے یہ اقدام پیر کے روز سپریم کورٹ کے ایک پانچ رکنی بینچ کے فیصلے کی روشنی میں کیا ہے جس نے سپریم جوڈیشل کونسل کو جسٹس افتخار محمد چودھری کے خلاف صدارتی ریفرنس کی کارروائی روکنے اور آئینی درخواست کی سماعت کے لیے سپریم کورٹ کے تمام دستیاب ججوں پر مشتمل فل کورٹ تشکیل دینے کا حکم دیا تھا۔

سپریم کورٹ میں ججوں کی سینارٹی لسٹ کے مطابق فل کورٹ کی سربراہی جسٹس خلیل الرحمن رمدے کریں گے جبکہ اس کے باقی ارکان میں جسٹس محمد نواز عباسی، جسٹس فقیر محمد کھوکھر، جسٹس فلک شیر، جسٹس میاں شاکر اللہ جان، جسٹس ایم جاوید بٹر، جسٹس تصدیق حسین جیلانی، جسٹس سید سعید اشہد، جسٹس ناصر الملک، جسٹس راجہ فیاض، جسٹس چودھری اعجاز احمد، جسٹس سید جمشید علی، جسٹس حامد علی مرزا اور جسٹس غلام ربانی شامل ہوں گے۔

پیر کو جسٹس افتخار احمد چودھری کے مقدمے کی سماعت کے دوران وکیل اعتزاز احسن نے عدالت کو بتایا تھا کہ سپریم کورٹ کے بعض ججوں کے جسٹس افتخار محمد چودھری کے ساتھ سینارٹی کے مسائل تھے اور فل کورٹ بینچ کی صورت میں وہ بعض ججوں پر اعتراض کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

جسٹس افتخارجسٹس کا قافلہ
جسٹس افتخار کا اسلام آباد تا لاہور سفر
چیف جسٹس افتخار چودھریجسٹس چودھری
آئینی درخواستوں کی سماعت کے لیے پانچ رکنی بینچ
اسی بارے میں
اگلی سماعت پانچ دن بعد
03 May, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد