ایک اور پیشی، ایک اور میلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
اسلام آباد میں ملک کی اعلی ترین عدالت کے اندر ایک اور پیشی کے موقع پر مزید احتجاج اور ایک دن کا ایک اور سیاسی میلہ منعقد ہوا۔ سپریم کورٹ میں پچھلی سماعت کے مقابلے میں اس مرتبہ سیاسی جماعتوں کی نمائندگی کم رہی تاہم وکلا کے جوش و جذبے میں کوئی کمی دکھائی نہیں دی۔ تاہم اس مرتبہ سیاسی کارکن اور وکلاء پانی کے کولر اور بوتلوں اور کھانے کی اشیاء کے ساتھ ’مسلح، ہو کر آئے تھے۔ مقامی اور ملک کے مختلف علاقوں سے آئے سیاہ کوٹوں میں ملبوس وکلا نعرہ بازی اور بینرز پر لکھی عبارتوں سے خصوصی طور پر فوج اور جرنیلوں کو نشانہ بناتے رہے۔ ایک بینر پرلکھی عبارت ’اس وطن کے سجیلے جرنیلوں، یہ رقبے تمھارے لیئے ہیں‘ خصوصی طور ذرائع ابلاغ کی توجہ کا مرکز رہی۔ ہر پیشی پر نت نئے نعرے سننے کو ملتے ہیں۔ عدالت کے باہر حکومت مخالفین کا تقریباً کنٹرول رہتا ہے۔ ایک سیدھا سادھا شخص مشرف کی تصویر لے کر آیا تو صدر کے مخالفین نے اسے مار بھگایا۔ ’سیاسی الو‘ سیدھا کرنے والوں کے علاوہ لاپتہ افراد کے لواحقین بھی اپنے پیاروں کی تصاویر عدالت کے باہر سجائے اپنی جانب حکام بالا کی توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ لیکن اکثر میڈیا کے لیئے زیادہ اہم سیاسی جماعتوں کااحتجاج تھا۔ جماعتوں کی کم نمائندگی کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ آیا یہ گرم موسم کا اثر تھا یا اس تمام معاملے سے کارکنوں میں اکتاہٹ پیدا ہو رہی ہے۔ جماعت اسلامی کا رنگ غالب رہا تاہم جعمیت کے پرچم کم رہے۔
ابھی ان سے بات جاری تھی کہ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے ’گو مشرف گو‘ کے نعرے بلند کرنے شروع کر دیئے۔ فخر امام کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی اور اشارہ کر کے کہنے لگے دیکھیں اگر ڈیل ہوتی تو اس قسم کے نعرے کیا لگائے جاتے۔ سیاسی تجزیہ نگار ایاز امیر نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک طویل قانونی جنگ میں احتجاج میں کمی بیشی اسی طرز کی ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شاید پولیس کی راستوں میں موجودگی اور کارکنوں کو گرفتار کرنے کی کوشش کی وجہ سے تعداد میں کمی آئی ہو۔ سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ جان بوجھ کر ابہام برقرار رکھنا چاہتی ہیں۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی کی حکومت سے ڈیل کی افواہیں اور متحدہ مجلس عمل کا غیر واضح کردار اس بےیقینی کی وجوہات ہیں۔ اب اگلی پیشی چوبیس اپریل کو طے ہوئی ہے۔ اب دیکھنا ہے کہ اس روز سیاسی جماعتیں کیسا میلہ لگانے میں کامیاب ہوتی ہیں۔ |
اسی بارے میں اگلی سماعت 24 اپریل تک ملتوی18 April, 2007 | پاکستان اگلی سماعت 24 اپریل تک ملتوی18 April, 2007 | پاکستان کونسل سماعت، ملک گیر احتجاج18 April, 2007 | پاکستان طاقت کا سب سے بڑا مظاہرہ13 April, 2007 | پاکستان چیف جسٹس کے ساتھ کب کیا ہوا؟18 April, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||