احتجاج کی بجائے یومِ عزم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پنجاب کے وکلاء نے سپریم کورٹ کی طرف سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی روکنے کے بعد بدھ کو احتجاج کی بجائے یوم عزم منانے کا اعلان کیا ہے۔ اس موقع پر پنجاب بھر کی بارایسویسی ایشنوں میں اجلاس ہوں گے جس میں وکلاء تحریک کو جاری رکھنے کا عزم اور تحریک کی ابتدائی کامیابی پراظہار تشکر کیا جائےگا ۔ یہ فیصلہ پنجاب بارکونسل کے وائس چیئرمین طارق جاوید وڑائچ کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔ جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل اورسپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر حامد خان نے کہا کہ ملک بھر کےوکلاء بدھ کو یوم عزم منائیں گے جبکہ گیارہ مئی کو جوائنٹ ایکش کمیٹی کے اجلاس میں وکلاء تحریک کے حوالے سے آئندہ لائحہ عمل مرتب کیا جائےگا۔ پنجاب بارکونسل کے اجلاس میں سپریم کورٹ کی جانب سے سپریم جوڈیشل کونسل کی کارروائی کو روکنے کے فیصلہ کو وکلاء کی تحریک کی کامیابی کی طرف پہلا قدم قرار دیا گیا اور اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ وکلاء کی جدوجہد چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی بحالی اور آئین کی بحالی تک جاری رہے گی۔ بارکونسل نے ساہیوال میں وکلاء پر پولیس تشدد کی مذمت کی اور اعلان کیا کہ پنجاب بھر کے وکلاء گیارہ مئی کو احتجاج کریں گے اور عدالتوں کا بائیکاٹ کیا جائے گا۔ دوسری جانب سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدیدار نو مئی کو ساہیوال بار ایسوسی ایشن کا دورہ کریں گے جہاں بار کے ارکان کے ساتھ پولیس تشدد پر اظہار یکجہتی کیاجائے گے۔ | اسی بارے میں عدالتی ہڈی اور سیاسی گلے08 May, 2007 | پاکستان بدسلوکی کیس میں فیصلہ محفوظ08 May, 2007 | پاکستان عدالتی بائیکاٹ کا فیصلہ ملتوی08 May, 2007 | پاکستان جوڈیشل کونسل کی کارروائی معطل07 May, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||