کراچی میں دو بچیاں زیادتی کے بعد قتل | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے علاقے تیسر ٹاؤن سے پولیس کو پانچ اور چھ سال کی دو لڑکیوں کی لاشیں ملی ہیں۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچیوں سے جنسی زیادتی کی گئی ہے اور وہ کئی روز سے بھوکیں تھیں۔ سرجانی پولیس نے بتایا ہے کہ تیسر ٹاؤن کی ایک گلی میں رات کو کسی وقت چادر میں لپیٹ کر ان لڑکیوں کی لاشیں پھینک دی گئی تھیں۔ صبح کو لوگوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ لڑکیوں کا عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کیا گیا، میڈیکل لیگل افسر ڈاکٹر ساجد نے بتایا کہ ایک لڑکی کی عمر پانچ اور دوسری کی چھ سال معلوم ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں سے زیادتی اور بدفعلی کی گئی ہے۔ ان کے جسم سوکھ چکے تھے اور انہیں کوئی ایک ہفتے سے کھانا نہیں دیا گیا تھا۔ دونوں لڑکیوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، جس وجہ سے ان کی لاشیں امانت کے طور پر ایدھی کے سرد خانہ میں رکھوائی گئی ہیں۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ بلوچ کالونی سے بھی ایک بارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی تھی جس گلا دبا کر ہلاک کرنے کے بعد لاش گندے نالے میں پھینکی گئی تھی۔ مقتول کی لاش آج بھی ایدھی سرد خانے میں ورثا کی منتظر ہے۔ بچوں کے حقوق کے تحفظ کے ادارے سپارک کا کہنا ہے کہ گزشتہ کچھ عرصے میں کراچی میں بچوں کے اغوا اور ان سے جنسی زیادتی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ سپارک کی گزشتہ سال کی ایک ششماہی رپورٹ کے مطابق سات بچوں سے جنسی زیادتی کی گئی، نو قتل کیے گئے اور سولہ بچے اور بچیوں کو اغوا کیا گیا۔ سپارک کے ریجنل مینیجر اختر بلوچ کا کہنا ہے کہ بچوں کے قتل کے اکثر واقعات میں پہلے انہیں اغوا کیا جاتا ہے اور بعد میں ان سے جنسی زیادتی کی جاتی ہے اور پھر ملزمان شناخت ہونے کے ڈر سے انہیں قتل کردیتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اکثر مقتولین کی لاش مسخ ملتی ہیں تاکہ شناخت ممکن نہ ہوسکے اور ملزمان بچ جائیں۔ | اسی بارے میں پولیس: ملزم بہنوں سے جنسی زیادتی16 June, 2006 | پاکستان مبینہ زیادتی، لڑکی جبراً واپس24 April, 2006 | پاکستان ’زیادتی نہیں ہوئی‘، مقدمہ خارج16 December, 2005 | پاکستان زیادتی نہیں ہوئی،ورثا مُکر گئے10 December, 2005 | پاکستان زلزلہ زدگان وارڈ میں لڑکی کا ریپ06 December, 2005 | پاکستان میں جنگ لڑ رہی ہوں: مختار مائی01 November, 2005 | پاکستان زنا بالجبر کے بعد زنابالجبر24 September, 2005 | پاکستان دیور نے ناک، ہونٹ کاٹ دیئے23 September, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||