اعتزاز سپریم کورٹ بار کے امیدوار | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چودھری کے وکیل اور نامور قانون دان بیرسٹر اعتراز احسن سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کی صدارت کا انتخاب لڑیں گے۔ سنیچر کی شب اعتزاز احسن کو سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے سابق صدرحامد خان کی قیادت میں قائم ’پروفیشنل گروپ‘ نے متفقہ طور اپنا صدارتی امیدوار نامزد کیا ہے۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات اس سال اکتوبر کے آخری ہفتہ میں ہوں گے اور پاکستان بھر سے پندرہ سو سے زائد سپریم کورٹ بار کے ارکان اپنی نئی قیادت کا چناؤ کریں گے۔ اعتراز احسن پیپلز پارٹی کے رہنما اور لاہور سے رکن قومی اسمبلی ہیں جبکہ پیپلزپارٹی کی سربراہ بے نظیر بھٹو نے پچھلے دنوں اعتزاز احسن کو آئندہ انتخابات کے لئے لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقہ124 سے پارٹی کا امیدوار نامزد کیا ہے۔ ملک کے سینئر اور چوٹی کے وکلا کی نمائندہ تنظیم سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات میں صدارت کے منصب پر ہرسال ملک کے چاروں صوبوں میں سے ایک صوبے کی باری ہوتی ہے – اکتوبر میں ہونے والے سپریم کورٹ بار کے چناؤ میں اس مرتبہ صوبہ پنجاب کی باری ہے اور صدارت کے عہدے پر اس صوبے سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ سپریم کورٹ کے موجودہ صدر منیر اے ملک کا تعلق بھی پروفیشنل گروپ سے ہے اور انہوں نے اعتزاز احسن کو بار کے انتخابات میں صدارتی امیدوار بنانے کے فیصلہ کی بھرپور حمایت کی ہے۔ سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے پروفیشنل گروپ کی طرف سے پاکستان بارکونسل کے رکن اور پیپلز پارٹی کے رہنما کاظم خان کا صدارتی امیدوار کے طور پر نام لیا جارہا تھا تاہم پروفیشنل گروپ کے اجلاس میں کاظم خان نے اعتراز احسن کے حق میں صدارتی امیدوار کے طور پر دست بردار ہونے کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر جسٹس(ر) طارق محمود نے بی بی سی کو بتایا کہ اعتراز احسن پروفیشنل گروپ کی طرف سے متقفہ امیدوار ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ اعتراز احسن نے سپریم کورٹ بار کے صدارتی امیدوار بنانے کا فیصلہ ملکی حالات کے پیش نظر کیا گیا ہے ۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے لئے اعتزاز احسن کے مدمقابل کسی امیدوار کا نام سامنے نہیں آیا ہے اور امکان ہے کہ جلد ہی بار کی صدارت کے لئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر اور اٹارنی جنرل پاکستان جسٹس(ر) ملک محمد قیوم کے گروپ اوران کے اتحادیوں کی طرف سے مخالف امیدوار کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ | اسی بارے میں ’مستعفی ہونے کا مشورہ دوں گا‘02 August, 2007 | پاکستان وطن واپسی، سپریم کورٹ سے رجوع02 August, 2007 | پاکستان واپسی کی سماعت 16 اگست کو09 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||