BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 August, 2007, 06:44 GMT 11:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپسی کی سماعت 16 اگست کو

نواز شریف
عدالت نے آئینی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے باقاعدہ سماعت کے لیے 16 اگست کی تاریخ مقرر کی ہے
سپریم کورٹ نے جمعرات کو سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اور ان کے بھائی شہباز شریف کی وطن واپسی میں رکاوٹیں ختم کرنے کی استدعا سے متعلق آئینی درخواستوں کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل اور چاروں صوبوں کے ایڈوکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کیے ہیں۔

عدالت نے ان آئینی درخواستوں کو منظور کرتے ہوئے باقاعدہ سماعت کے لیے اس ماہ کی 16 تاریخ مقرر کی ہے۔

ان درخواستوں کے حق میں دلائل دیتے ہوئے درخواست گذاروں کے وکیل فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ آئین کی دفعہ پندرہ اور سترہ کے تحت ہر شخص کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے ملک میں آزاد گھوم پھر سکے اور کسی کی آزادی کو مشروط نہیں کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ آئین قوم کی روح ہوتا ہے اور کسی بھی شخص کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی دوسرے شخص کو اپنے ملک میں آنے سے روکے۔

چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اس دوران استفسار کیا کہ دو ہزار چار میں سپریم کورٹ کی طرف سے جو فیصلہ آیا تھا اس سے فائدہ کیوں نہیں اٹھایا گیا جس پر فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں ہوا۔

فخر الدین جی ابراہیم نے کہا کہ ان کے مؤکل شہباز شریف دو ہزار چار میں وطن واپس آئے تھے لیکن انہیں زبردستی سعودی عرب واپس بھیج دیا گیا۔ اس پر چیف جسٹس نے پوچھا کہ انہیں کس نے واپس بھیجا تھا تو درخواست گذار کے وکیل نے کہا کہ یہ سب کو معلوم ہے کہ شہباز شریف کو کس نے واپس سعودی عرب بھجوایا تھا۔

فخرالدین جی ابراہیم نے کہا کہ ان کے ایک مؤکل نواز شریف دو مرتبہ اس ملک کے وزیر اعظم اور دو بار ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں جبکہ ان کے دوسرے مؤکل صوبہ پنجاب کے وزیر اعلی رہ چکے ہیں اور دونوں ہی ملکی سیاست میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

ایگزیکٹیو، عدلیہ کے فیصلے کی پابند
 آئین کے آرٹیکل 190 کے مطابق عدالت جو بھی فیصلہ کرے ایگزیکٹو(انتظامیہ) اس پر عمل درآمد کی پابند ہے
چیف جسٹس افتخار محمد چودھری

چیف جسٹس افتخار محمد چودھری نے جو ان آئینی درخواستوں کو سماعت کرنے والے بینچ کے سربراہ ہیں کہا کہ آئین کے آرٹیکل 190 کے مطابق عدالت جو بھی فیصلہ کرے ایگزیکٹو(انتظامیہ) اس پر عمل درآمد کی پابند ہے۔

سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف اور ان کے بھائی نے دو مختلف آئینی درخواستوں میں عدالت سے استدعا کی تھی کہ وہ قرار دے کہ ملک میں رہنا اور اگلے انتخابات میں حصہ لینا ان کا بنیادی حق ہے اور حکومت ان کی ملک واپسی میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہ کرے۔

ان درخواستوں کے عدالت میں دائر کیے جانے کے بعد حال ہی میں عہدہ سنبھالنے والے اٹارنی جنرل ملک قیوم نے کہا تھا کہ وہ نواز شریف کے مقدمے میں حکومت کی پیروی نہیں کریں گے کیونکہ وہ میاں نواز شریف کے وکیل رہے ہیں۔

ممتاز قانون دان فخرالدین جی ابراہیم کے ذریعے دائر ہونے والی اس آئینی درخواست میں میاں نواز شریف نے کہا کہ بارہ اکتوبر انیس ننانوے میں ان کی حکومت کے غیر قانونی خاتمے کے بعد ان کو مختلف’جھوٹے‘ مقدمات میں ملوث کیا گیا اور ایک سال بعد ان کو خاندان کے دوسرے افراد سمیت ملک سے نکال دیا گیا۔

میاں نواز شریف نے کہا کہ حکومت دعویٰ کرتی ہے کہ ان کو ’ڈیل‘ کے ذریعے ملک سے نکالا گیا ہے۔ انہوں نے حکومت کے ساتھ ڈیل کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ سات سال گزرنے کے باوجود حکومت نے ابھی تک ڈیل کی کوئی تحریری شہادت فراہم نہیں کی ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا:’ اگر کوئی ڈیل ہو بھی تو وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہو گی۔‘

میاں نواز شریف نے اپنی درخواست میں وفاقی اور چاروں صوبائی حکومتوں کو فریق بنایا تھا۔

اسی بارے میں
آل پارٹیز کانفرنس کی کوششیں
21 December, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد